متعلقہ کتاب آداب و اخلاق سےمتعلق احادیث پر مشتمل کتاب ہے۔کتاب میں احادیث کی وضاحت بھی کتاب اللہ اور احادیث سے کی گئی ہے،اس طرح یہ کتاب احادیث کا قابلِ ذکر ذخیرہ جمع کیے ہوئے ہے
-
Sale!
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔
-
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف ادارہ ہ کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے -
Sale!
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔
-
اس کتاب میں عقیدہ و منہج پر بحث کی گئی ہے،جس میں انبیاء کے اسلوبِ دعوت کو معیار بنایا گیا ہے۔فلسفیانہ بحثوں اور علمِ کلام کے گورکھ دھندوں کی بجائے دین کو سمجھنے کے لیے توحید کو بنیاد بنایا گیا ہے۔اس میں عقائد پر بحث کے ساتھ اسلام کے سب سے اہم اور اساسی مسئلہ توحید کو بڑے اختصار کے ساتھ ضبط تحریر کیا گیا ہے۔یہ فرمودات دعوتِدین کے میدان میں سرگرم داعیانِکتاب و سنت کے لیے ایک بہترین ساتھی ہے۔ -
Sale!
متعلقہ کتاب میں اپنی اولاد کی تربیت کیسے کی جائے کے موصوع پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان معاملات کی نشاندہی کی گئی جو والدین کی طرف سے سرزد ہوتے ہیں اور اولاد بےراہ روی کا شکار بنتی جاتی ہے جیسے کے ناز ونخرے برداشت کرنا جو کے اولاد پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں،زیرِغور کتاب میں اپنے بچوں کی اسلامی تربیت کیسے کریں کے طریقے شریعت اسلامیہ سے دلائل کے ساتھ پیش کیے ہیں -
Sale!
Book is very imported. write by Doctor Hafiz Muhammad Ishaq Zahid -
Sale!
زیرِنظر کتاب میں ایسے تمام امور سے متعلق شرعی احکام و مسائل جمع کر دیےگئے ہیں جو حج اور عمرہ کے درمیان پیش آتے ہیں،حج وعمرہ کی فرضیت و فضلیت اوراہمیت سے ہر مسلمان اگاہ ہےاور اس کا باقاعدہ شوق بھی رکھتا ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کے حج وعمرہ کے لیے جانے والے اکثروبیشتران مسائل واحکام سے لاعلم ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے زیارتِحرمین کی سعادت سے قبل اس کتاب کا پڑھنا مفید ہوگا۔ -
Sale!
زیرِمطالعہ کتاب میں اسلام کے `نظامِ حیا` کا دلنشیں انداز میں احاطہ کیا ہےاور تہذیب نو کے علمبردار`یورپ`کی جابجا اخلاقی بدحالی بیان کی ہے۔اعدادوشمار کے ساتھ ان کے جھوٹے دعووَں سے پردہ اٹھایاہے۔جس سے مرعوب افراد کے ذہنوں کا خبط اتر جاتا ہے اور اسلام کی برتری دلوں میں جا گزیں ہو جاتی ہے۔
-
زیرِ نظر کتاب میں ایمانی کمزوریوں کے اسباب،وجوہات اور علاج کو کتاب و سنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں،کہ مومن کا ایمان کم اور زیادہ ہوتا رہتاہے۔ہر وہ شخص جو ایمانی کیفیت کا جائزہ لینا چاہے اور کتاب و سنت کے ترازو پر تولنا چاہے تو اسے اس کتاب میں موجود دلائل کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔
-
متعلقہ کتاب رقص و موسیقی کے موضوع پر جامع کتاب ہے۔آج ہمارے معاشرے میں رقص و موسیقی اور فحاشی و عریانی نے پوری قوت سےڈیرےلگارکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جواس کےاثرات سے محفوظ رہاہو۔مسجد میں،جو فقط اللہ کی عبادت اور اس کے حضورسربسجودہونےکےلیےخاص ہیں،وہاں پربھی موبائل اور گھڑیاں بھرپورطور پر موسیقیکے رنگارنگ ساز پیش کرتی ہیں۔جلتی پرتیل کاکام وہ علمائےسوء کررہے ہیں جوخانہ سازدلائل کےساتھ رقص وموسیقی کے جوازکے فتوے جاری فرمارہےہیں۔اسےروح کی تسکین قراردےرہےہیں،خود بھی گمراہ ہورہےہیں اورقوم کوبھی گمراہ کر رہے ہیں۔ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہےکہ رقص وموسیقی کےحوالےسےشرعی دلائل پیش کرکے قوم کو جہنم میں گرنےسے بچایا جائے -
زیرِنظر مختصر فتاویٰ جس میں مریض کو ہسپتال میں جو مشکلات پیش آتی ہیں خواہ ان کا تعلق وضو،تیمّم اور نماز کی مختلف حالتوں اور صورتوں سے ہو یا نرسز کے ساتھ معاملات ونگرانی اور خلوت وغیرہ سے،اس میں تمام مسائل کو واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ڈاکٹرز اور نرسز کا آپس میں میل جول،خلوت، موسیقی کے علاوہ موانع حمل اور اسقاط حمل کے مسئلہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس لیےیہ فتاویٰ عملہ ہسپتال،مریضوں کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیےبھی مفید ہے۔ -
Sale!
زیرِنظر کتاب میں سفرِحرمین کے آنکھوں دیکھے مناظر کی بہترین منظر کشی ہے۔حج اور عمرہ ادا کرنے والے شخص کو کن کن مراحل سے گزرنااور کیا کیا ادائیں بجالانا ہوتا ہے
-
زیرِ نظر کتاب میں شریعت کے دلائل کے ساتھ مصنف نے حرام چیزوں کو بیان کرکے ان قباحتون کا بیان بھی کیا ہے، بنی اسرائیل کی تباہی کا سب سے بڑا سبب اللہ کی حدود کو توڑنا،احکام شریعت کا مذاق اڑانا،مختلف تاویلوں سے حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دے لینا تھا،مسلمانوں کو یہود ونصاریٰ کی اس خصلت سے باز رکھنے کے لیے قرآن و حدیث میں جا بجا احکام نازل فرمائےگئے۔ متعلقہ کتاب ان تمام احکام کا احاطہ ہے -
Sale!
It is a beautiful and illustrated book regarding how to perform Hajj or Umurah according to the Sunnah of Prophet Muhammad (Peace and Blessings of Allah be upon him) in Urdu language -
تزکیہّ نفس کی اصلاح،باہمی محبت اور اخلاقِ حسنہ کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے زیرِنظر کتاب بہ عنوان` قربت کی راہیں`مرتب کی ہے،یہ ایسی آیاتِ کریمہ اور احادیثِ شریفہ کا منتخب مجموعہ ہے کہ جن کا تعلق اخلاق وآداب سے ہے۔احادیث کا حسنِ انتخاب قابلِ تحسین ہے۔ اخلاقِ رذیلہ اور نفسِ امارہ کی اصلاح کے لیے فرمانِ الہی اورسنتِ رسول ایک اکسیر ہے۔اس کے ساتھ تجدیدایمان،تطہیرِ نفس،مردہ دلوں کو زندگی اور بیمارذہنوں کو شفا ملتی ہے -
والدین کا بچوں کی اصلاح کے لیے کوشاں رہنا یقینا ناگزیر ہے مگر بعض اوقات نیک اولاد بھی والدین کی اصلاح اور بری عادت کو ترک کروانے کا سبب بن جاتی ہے۔زیرِ نظر کتاب میں مرکزی کردار عمیربن سعد ایک ننھے صحابی ہیں جن کا بچپن بڑے سخت اور مشکل حالات میں گزرا،لیکن انھوں نے نیک صفات اور اعلیٰ اخلاق کو اہنانے کی وجہ سے اپنے والد کے لیے مثالی نمونہ پیش کیا اور اس کے کردار اور عمل سے ان کے والد کی اصلاح ہوئی -
زیرِ نظر کتاب ` مسائلِ عُشر پر تحقیقی نظر` کے نام سے ایک مضمون جس میں فرضیتِ عشر،نصابِ عشر،مختلف اجناس اور اس کے مصارف کو بھی بیان کیا ہے۔احادیث کی بڑی بڑی کتب میں تو اس مسئلہ میں ابواب موجود ہیں لیکن عام مسلمان کے لیے اردو زبان میں کوئی مستند کتاب نظر سے نہیں گزری،چنانچہ مفتی صاحب نے قرآن وسنت کی روشنی میں انتہائی محنت وکاوش سے کتاب ہذا تحریر کی۔ -
کتاب ہذا ` رسولِ رحمت اور غیر مسلم` میں رسولِ اکرم اور اسلام کے بارے میں مغربی دنیا صدیوں سے بہت سے غلط فہمیوں کا شکار ہے ان غلط فہمیوں نے خاص طور پر صلیبی جنگوں کے زمانہ میں جنم لیا اور مغرب کی نفسیات کا اب حصہ بن چکی ہیں۔تاہم تحریک احیائے علوم کے بعد آہستہ آہستہ بعض غلط فہمیوں یا و ختم ہو گئیں یا دب کئیں۔زیرِنظر کتاب جس میں تاریخی دلائل اور مثبت حوالوں کے ساتھ ثابت کیاہےکہ رسول اکرمﷺ دراصل رسولِ رحمت ہیں اور آپ ﷺکا لایا ہوا دین رواداری اور اعتدال کا دین ہے -
زیرِنظر کتاب ` تجہیز وتکفین کا مسنون طریقہ`میں دلائل کی صحت کا اہتمام کیا گیا ہے۔مرض الموت سے لے کر تدفین تک کے تمام مراحل پر شریعت کی راہنمائی پیش کی گئی ہے۔ بدعات کی اوٹ میں رسول اللہﷺ کی سنتیں غائب ہوگئی ہیں۔کچھ لوگ وہ ہیں کہ جن کو علم ہی نہیں جبکہ بہت سے وہ ہیں کے جن کو آگاہ کیا جائے کہ تجہز وتکفین کا مروجہ تریقہ رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں تو ہو لڑمرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات کو مدِنظر رکھ کر امتِ مسلمہ کی راہنمائی کے لیے کتاب تحریر کی گئی۔ -
زیرِنظر کتابچہ اصولِ حدیث کے موضوع پر ایک آسان اور عام فہم کتابچہ ہے،جس میں اصولِ حدیث اور اقسامِ حدیث کو آسان الفاظ میں مثالوں کے ساتھ بیان کیا ہے جو مبتدی طلباء اور طالبات کے لیے بہت مفید ہے۔اصطلاحات کسی بھی فن کی ہوں ان کا یاد کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے،اس لیے مصنف نے اصطلاحاتِ حدیث کو مختصر اور عام فہم میں بیان کیا ہے
-
زیرِ نظر کتاب میں موت کے بعد کے احوال کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے،نیکوکار لوگوں کے احوال کیا ہوں گے اور بدکار لوگوں کا انجام کیا ہے گا۔حشر، میزان، جنت اور جہنم کے متعلق کتاب وسنت سے عمدہ راہنمائی پیش کی ہے۔`فکرِآخرت` جس فرد کے دل میں اجاگر ہوجائے وہ اللہ کی نافرمانی کے بہت سے معاملات سے بچ جاتا ہے۔
-
کتاب ہذا کی تخریج آپ کے مسائل اور ان کا حل کی طرز پر تو نہیں کرسکے کیونکہ اخبار میں اختصار کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے،مسائل میں اکثر آیت یا ایک دو احادیث پر اکتفا کیا گیا ہےاور زبان عام فہم اورسادہ رکھی گئی ہے۔بعض حضرات فتویٰ دیتے وقت دقیق عبارات اور مفتیانہ زبان استعمال کرتے ہیں جو اکثر قارئین کی سمجھ سے بالا ہوتی ہے، بہرکیف یہ کتاب تفہیمِ دین کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔ -
Sale!
زیرِ نظر کتاب شہسوار صحابہ شوقِ جہاد کو بیدار کرنے اور روحِ جہاد کو اجاگر کرنے کا باعث ہو گی،کتاب میں ایک ایسے لشکر کا تزکرہ ہے،جنہوں نے باطل کے ایوانوں پر دستک دی، جن کی ہیبت سے قیصروکسریٰ کے درباروں میں ہلچل مچ گئی، جن کے رعب ودبدبے سے بڑے بڑے جھوٹے خداوَں کی نیندیں اڑ گئیں،
-
Sale!
Ramazan Mah e Fozan from balagh.pk accordingly for Muslims all over the world. Undeniably to see more products visit our Facebook balagh.pk or contact by clicking 03267333210 زیرِنظر کتاب` رمضان ماہّ فوزان` اس موضوع پر ایک جامع اور راہنما کتاب ہے،اس میں رمضان المبارک اور اس سے متعلق موضوعات،مثلا: رمضان اور صیام،مقصدِ صیام۔۔۔۔۔تقویٰ وپرہیز گاری، قیام اللیل ، نزولِ قرآن، رمضان اور دعا اور مسائلِ عید کا احاطہ کرنے کی بھر پور سعی کی ہے،علاوہ ازیں کتاب کو مختلف ابواب اور فصلوں میں کیا ہہے اور قران واحادیثِ صیححہ سے ہر مسئلہ واضح کر دیا گیا ہے