اس کتاب میں عقیدہ و منہج پر بحث کی گئی ہے،جس میں انبیاء کے اسلوبِ دعوت کو معیار بنایا گیا ہے۔فلسفیانہ بحثوں اور علمِ کلام کے گورکھ دھندوں کی بجائے دین کو سمجھنے کے لیے توحید کو بنیاد بنایا گیا ہے۔اس میں عقائد پر بحث کے ساتھ اسلام کے سب سے اہم اور اساسی مسئلہ توحید کو بڑے اختصار کے ساتھ ضبط تحریر کیا گیا ہے۔یہ فرمودات دعوتِدین کے میدان میں سرگرم داعیانِکتاب و سنت کے لیے ایک بہترین ساتھی ہے۔