زیرِنظر کتاب میں سفرِحرمین کے آنکھوں دیکھے مناظر کی بہترین منظر کشی ہے۔حج اور عمرہ ادا کرنے والے شخص کو کن کن مراحل سے گزرنااور کیا کیا ادائیں بجالانا ہوتا ہے
-
زیرِنظر مختصر فتاویٰ جس میں مریض کو ہسپتال میں جو مشکلات پیش آتی ہیں خواہ ان کا تعلق وضو،تیمّم اور نماز کی مختلف حالتوں اور صورتوں سے ہو یا نرسز کے ساتھ معاملات ونگرانی اور خلوت وغیرہ سے،اس میں تمام مسائل کو واضح کیا گیا ہے۔اسی طرح اس میں ڈاکٹرز اور نرسز کا آپس میں میل جول،خلوت، موسیقی کے علاوہ موانع حمل اور اسقاط حمل کے مسئلہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔اس لیےیہ فتاویٰ عملہ ہسپتال،مریضوں کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیےبھی مفید ہے۔ -
متعلقہ کتاب رقص و موسیقی کے موضوع پر جامع کتاب ہے۔آج ہمارے معاشرے میں رقص و موسیقی اور فحاشی و عریانی نے پوری قوت سےڈیرےلگارکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جواس کےاثرات سے محفوظ رہاہو۔مسجد میں،جو فقط اللہ کی عبادت اور اس کے حضورسربسجودہونےکےلیےخاص ہیں،وہاں پربھی موبائل اور گھڑیاں بھرپورطور پر موسیقیکے رنگارنگ ساز پیش کرتی ہیں۔جلتی پرتیل کاکام وہ علمائےسوء کررہے ہیں جوخانہ سازدلائل کےساتھ رقص وموسیقی کے جوازکے فتوے جاری فرمارہےہیں۔اسےروح کی تسکین قراردےرہےہیں،خود بھی گمراہ ہورہےہیں اورقوم کوبھی گمراہ کر رہے ہیں۔ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہےکہ رقص وموسیقی کےحوالےسےشرعی دلائل پیش کرکے قوم کو جہنم میں گرنےسے بچایا جائے -
زیرِ نظر کتاب میں ایمانی کمزوریوں کے اسباب،وجوہات اور علاج کو کتاب و سنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں،کہ مومن کا ایمان کم اور زیادہ ہوتا رہتاہے۔ہر وہ شخص جو ایمانی کیفیت کا جائزہ لینا چاہے اور کتاب و سنت کے ترازو پر تولنا چاہے تو اسے اس کتاب میں موجود دلائل کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔
-
Sale!
زیرِمطالعہ کتاب میں اسلام کے `نظامِ حیا` کا دلنشیں انداز میں احاطہ کیا ہےاور تہذیب نو کے علمبردار`یورپ`کی جابجا اخلاقی بدحالی بیان کی ہے۔اعدادوشمار کے ساتھ ان کے جھوٹے دعووَں سے پردہ اٹھایاہے۔جس سے مرعوب افراد کے ذہنوں کا خبط اتر جاتا ہے اور اسلام کی برتری دلوں میں جا گزیں ہو جاتی ہے۔
-
Sale!
زیرِنظر کتاب میں ایسے تمام امور سے متعلق شرعی احکام و مسائل جمع کر دیےگئے ہیں جو حج اور عمرہ کے درمیان پیش آتے ہیں،حج وعمرہ کی فرضیت و فضلیت اوراہمیت سے ہر مسلمان اگاہ ہےاور اس کا باقاعدہ شوق بھی رکھتا ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کے حج وعمرہ کے لیے جانے والے اکثروبیشتران مسائل واحکام سے لاعلم ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے زیارتِحرمین کی سعادت سے قبل اس کتاب کا پڑھنا مفید ہوگا۔ -
Sale!
Book is very imported. write by Doctor Hafiz Muhammad Ishaq Zahid -
Sale!
متعلقہ کتاب میں اپنی اولاد کی تربیت کیسے کی جائے کے موصوع پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان معاملات کی نشاندہی کی گئی جو والدین کی طرف سے سرزد ہوتے ہیں اور اولاد بےراہ روی کا شکار بنتی جاتی ہے جیسے کے ناز ونخرے برداشت کرنا جو کے اولاد پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں،زیرِغور کتاب میں اپنے بچوں کی اسلامی تربیت کیسے کریں کے طریقے شریعت اسلامیہ سے دلائل کے ساتھ پیش کیے ہیں -
زیرِنظر کتاب جس میں ایسے اعمال اور ایسے افراد کا تذکرہ کتاب سنت کی روشنی میں کیا ہے،کہ جن پراللہ کریم کی رحمت کے فرشتے اترتے ہیں۔متعلقہ کتاب میں ایسے لوگوں کی نشاندہی کی گئی جن کو اللہ نے بشارت دی ہے،جو ایمان لانے کے بعد اللہ کے دین پر ڈٹ گئے لیکن دنیا کی کوئی طاقت اِن کے پائے استقامت کو لغزش نہ دے پائی۔
-
اس کتاب میں عقیدہ و منہج پر بحث کی گئی ہے،جس میں انبیاء کے اسلوبِ دعوت کو معیار بنایا گیا ہے۔فلسفیانہ بحثوں اور علمِ کلام کے گورکھ دھندوں کی بجائے دین کو سمجھنے کے لیے توحید کو بنیاد بنایا گیا ہے۔اس میں عقائد پر بحث کے ساتھ اسلام کے سب سے اہم اور اساسی مسئلہ توحید کو بڑے اختصار کے ساتھ ضبط تحریر کیا گیا ہے۔یہ فرمودات دعوتِدین کے میدان میں سرگرم داعیانِکتاب و سنت کے لیے ایک بہترین ساتھی ہے۔ -
Sale!
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔
-
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف ادارہ ہ کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے -
Sale!
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔
-
زیرِنظرکتاب` کتابِ توحید`سلسلے کی کڑی ہے،جس میں توحیداور شرک سے متعلق تمام امور پر مدلل گفتگو کی ہے۔خاص طور پر ایسے اسباب کا تذکرہ کیا ہے،جن کے ذریعے سے عقیدوں میں شرک در آتا ہے۔عقیدہّ توحید میں کمزوری سے شرک جڑیں پکڑتا ہے،جس معاشرے میں شرک داخل ہو جائےاس کے لیے دنیاوآخرت کی بربادی کا سامان کر دیتا ہے۔
-
Sale!
Hisn-ul-Muslim is brief and comprehensive collection of supplications that Muslims may recite on certain occasions/events. This best selling compilation by Dar Ul Andlus Publishers has the following in it. -
Sale!
یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہےیہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے۔اس کے لیے جناب (Hafiz Abdus Salam Bin Muhammad) کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے