-
اس وقت آپ کےپیش نظر ’فتاوی ارکان اسلام‘ ہے۔ اس میں عقائد و عبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جوابات فراہم کیے گئے ہیں، جن سے کتاب و سنت اور ادلہ شرعیہ کا مؤقف واضح ہو کر سامنے آ جاتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت شاندار ہے، اس کو پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اور تحقیقی ذوق محسوس کرے گا۔ عالم اسلام کے ممتاز محقق اور مفتی علامہ محمد بن صالح العثیمین کو اللہ تعالیٰ نے علمی رسوخ اور زہد و تقویٰ کی جیسی خوبیوں سے نوازا تھا۔ انہوں نے فتاویٰ کی مختصر مگر جامع کتاب میں عقائد و عبادات پر عامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام تر امکانی سوالوں کے ادلہ شرعیہ کی روشنی میں ایسے محکم، مدلل اور دلنشیں جوابات مرحمت فرمائےہیں کہ جن سے قلب ونظر کو طمانیت اور ذوق عمل میں یقین کا عنصر شامل ہو جاتا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ مولانا محمد خالد سیف نے کیا ہے جو نہایت سلیس اور جاندار ہے اور کسی بھی موقع پر یہ احساس نہیں ہوتا کہ فتاوی جات اصل میں عربی میں تھے۔ -
قیامت کےمردوں کی طرح عورتیں بھی اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہوں گی اس لیے ہماری محترم ماوًں،بہنوں،اوربیٹیوں کو زندگی کےہرمرحلے میں اپنی ضروریات اور معاملات کی انجام دہی کے لیےدینی احکام اور ہدایات سے پوری طرح باخبر رہنا چاہیے یہ کتاب آگہی کا مقصد بخوبی پورا کرتی ہےاسی لیے یہ زیادہ توجہ اور تکریم کی مستحق ہے مختلف گھرانوں کی خواتین کوخانگی زندگی کےنشیب وفرازمیں بہت سی الجھنیں اورمسائل پیش آئے۔انھوں نےرہنمائی حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کے اجل علمائے کرام سے رجوع کیا تو ان رجال کبارنے قرآن و سنت کی روشنی میں فتوے جاری فرمائے – یہ کتاب انھی بیش بہا فتووں کا مجموعہ ہے اس میں ان تمام مشکلات اور مسائل کادینی حل آسان الفاظ میں بتا دیا گیا ہے جو ہماری محترم خواتین کو وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں اکثر خواتین حیا کے بوجھ سے دبی رہتی ہیں –دل کی بات زبان پر نہین لاتی –اس طرح ان کہے سوالات اور نازک مسائل ان کے دل ودماغ میں چکر کاٹتے رہتے ہیں ایسی خواتین اس کتاب کاخاص طور پر مطالعہ فرمائیں-انشاءاللہ! انھیں قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنے تمام مسائل کا تسلی بخش حل اور ہر سوال کا شافی جواب مل جائے گا -
Sale!
زیرِنظر کتاب میں ایسے تمام امور سے متعلق شرعی احکام و مسائل جمع کر دیےگئے ہیں جو حج اور عمرہ کے درمیان پیش آتے ہیں،حج وعمرہ کی فرضیت و فضلیت اوراہمیت سے ہر مسلمان اگاہ ہےاور اس کا باقاعدہ شوق بھی رکھتا ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کے حج وعمرہ کے لیے جانے والے اکثروبیشتران مسائل واحکام سے لاعلم ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے زیارتِحرمین کی سعادت سے قبل اس کتاب کا پڑھنا مفید ہوگا۔ -
اس کتاب ميں عقيدہ،قربانی،تصويروں،مجسموںمنتراورتعويذ،وضو،غسل،طہارت،اذان،نماز،زکوٰۃ،روزے،حج اوراس سےمتعلقہ مسائل،سود، بينکوں کےمعاملات،وصيت،ميراث،نکاح،طلاق،پردہ،اطاعت والدين،غنا،موسيقی اورمعاشرتی زندگی سےمتعلق متفرق معاملات پر270سےزائدسوالوں کےجوابات قرآن وحديث کی ميں مفتی اعظم سعودی عرب ديئےہيں۔اُردوزبان ميں اپنی نوعيت کی پہلی اورمنفرکتاب ہےجس ميں روزمرہ زندگی ميں پيش آنےوالےبہت سےسوالات کاجواب موجودہے۔ -
شرعی احکام اور مسائل دینیہ سے آگاہی ہر مسلمان مرد اور عورت کی ضرورت ہے اور اس روحانی تشنگی کی سیرابی کے لیے شروع اسلام سے عامۃ الناس کی راہنمائی کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سائلین کا خود تشفی بخش جواب دیتے ۔بعض اوقات مسائل کی پیچیدگیوں کی عقدہ کشائی کے لیے وحی کا نزول ہوتا ۔پھر صحابہ کرام ،تابعین ،تبع تابعین اور علماء و محدثین نے اس ذمہ داری کو نہایت اچھے انداز سے نبھایا۔ اگرچہ قدیم علماء کے فتاویٰ کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن ہر دور میں فتویٰ طلبی اور نت نئے مسائل جنم لینے کی وجہ سے ایسے مسائل کی وضاحت کی اہمیت برقرار رہی بلکہ فتویٰ طلبی کی ضرورت او رافتاء کی اہمیت میں اضافہ ہوتا رہا ہے ۔پاکستان میں کئی جید علماء اپنے طور یاکسی جماعت کے پلیٹ فارم پر عوام الناس کے دینی مسائل کے جوابات قلمبند کر رہے ہیں اور کئی علماء کے فتاویٰ منصہ شہود پر آکر داد تحسین حاصل کر چکے ہیں۔لیکن زیر نظر فتاویٰ اسلامیہ کا اسلوب عام فتاویٰ سے جداگانہ ہے کیونکہ یہ فتاویٰ جات مختلف نامور عرب علماء کے ہیں کہ جن کی علمی حیثیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے اور عرب علماء کے پینل کے فتاویٰ میں علمی رسوخ اور پختگی تنہا عالم سے کہیں زیادہ ہے۔ پھر عرب علماء کا طریقہ استدلال انتہائی جانشین اور انداز بیان انتہائی شائستہ اور عام فہم ہے ایک عام قاری کو بھی ان فتاویٰ کے سمجھنے میں ذرا دقت نہیں ہوتی ۔پھر سونے پہ سہاگہ کہ اس کا ترجمہ نشرو اشاعت کے عالمی مسلمہ ادارے دارالسلام کی طرف سے کیاگیا ہے جس کی کتب کی طباعت و شستہ تحریر کے اپنے اور بے گانے سبھی معترف ہیں ۔ مترجم فتاویٰ چار جلدوں پر مشتمل ہے مترجم کی سلاست روانی قاری کو پریشان نہیں ہونے دیتی اور مترجم نے مفتیان کی تحریروں کی ایسی جاندار ترجمانی کی ہے کہ یہ ترجمہ محسوس ہی نہیں ہوتا۔یہ کتاب علمی ،فنی ،تکنیکی ہر اعتبار سے بے مثال ہے جو زندگی کے تمام مسائل،عقائد،نظریات،عبادات ،آداب و معاشرت الغرض زندگی میں پیش آمدہ مسائل کے تمام پہلوؤں کو محیط ہے ۔لہذا صاحب استطاعت لوگوں اور علمی ذوق کے حامل افراد کا اس کتاب کو خریدنا، گھر پر رکھنا اور زیر مطالعہ لانا از حد ضروری ہے ۔ اُمید ہے کہ فتاویٰ کے اس بہترین مجموعے سے علماء اور عوام دونوں کو رہنمائی حاصل ہوگی۔
-
The following are answers, advice, and directions concerning fasting rules and instructions. Muslims, at large, need this information during the season of Ramadan, as well as, all year round. This book has answers, advises and directions concerning fasting rules and instructions. These (fatwa) verdicts have been individually issued in response to various questions. -
عیدالاضحیٰ اسلامی شعائر میں عید الفطر کی طرح ایک عظیم تہوار ہے، جو سنت ابراہیمی کےعظیم الشان اور فقید المثال واقعے کی یاد دلاتا ہے۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف نے سنت ابراہیمی کے اس روح پرور واقعے کو اپنے محققانہ قلم سے زیب قرطاس کیا ہے۔ فاضل مصنف نے ان تاریخی وقائع کے ضمن میں عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت، عرفے کے روزے کا اجر، تکبیرات کی اہمیت، مسائلقربانی اور عیدالاضحیٰ کی ادائیگی جیسے امور کے مسنون طریق کامحققانہ ذکر کیا ہے۔ اپنے انھی اوصاف کے باعث یہ تحریر مختصر ہونے کے باوجود جامعیت کی حامل ہے۔ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے درپیش تمام مسائل کا بخوبی احاطہ کیا گیا ہے جس کے مطالعے سے قارئین اپنے اس عمل کو بارگاہ الٰہی میں مقبول کرانے کا شعور حاصل کریں گے -
قران کریم بہت بڑی متاع ہے۔ یہ ہمیں زندگی کا اصل مقصد بتانے آیا ہے۔ اسے پڑھیے، سمجھیے ، سیکھیے، حفظ کیجیے، اس کی تعلیمات ِ عالیہ پر عمل کیجیے اور ان بیش بہا تعلیمات کی مہک اپنے اہل خانہ، عزیز و اقارب، اپنے ماحول اور معاشرے میں دور دور تک پھیلا دیجیے۔ یہ مقدس کتاب جنت میں جانے کے لیے آپ کی سب سے بڑی معین و مددگار بنے گی۔ فضائل قران پر مشتمل یہ کتاب آپ کو قران کریم کے فیوض و فوائد سے مستفید کرنے کے لیے شائع کی گئی ہے۔ اسے محبت سے پڑھیے۔ اس سے آپ کو اللہ کے کلام سے فیض پانے کے وہ تمام آداب اور طریقے معلوم ہوجائیں گے جنھیں جاننا ہر مسلمان کا فرض ہے۔
-
بہت سے لوگ فضائل و مناقب میں ضعیف، موضوع اور بے اصل روایات علانیہ بیان کرتے رہتے ہیں اور اللہ کی پکڑ کا انہیں کوئی ڈر نہیں ہوتا۔ ایک دن ساری مخلوقات کو اللہ کے دربار میں پیش ہونا اور خاص طور پر جن و انس کو اپنے اقوال و افعال کا حساب دینا ہے۔ اس دن مجمرمین کہیں گے: ہائے ہماری تباہی! یہ کیسی کتاب ہے جس میں ہر چھوٹی بڑی بات درج ہے اور وہ اپنے اعمال کو اپنے سامنے حاضر پائیں گے۔ اس کتاب میں صحابہ کرام کے عقائد، احکام، اعمال اور فضائل کی بنیاد قرآن مجید، صحیح احادیث، اجماع اور صحیح ثابت آثار سلف صالحین پر ہے۔
-
اللہ عزوجل نے یہ کائنات ہست و بود انسان کے لیے بنائی ہے اور انسان کو اپنی بندگی کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ہمارا عظیم خالق خوب جانتا ہے کہ یہ دنیا انسان کو کن طریقوں سے فائدہ پہنچائے گی اور کن کرتوتوں کی وجہ سے شدید نقصانات سے دوچار رکردے گی۔اللہ تعالیٰ نے یہ باتیں قرآن کریم میں اوامر نواہی کی صورت میں بتلا دی ہیں اور اپنے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے ذریعے سے سارے عالم پر ہمیشہ کے لیے روشن کر دی ہیں۔علمائے سنت نے ان اوامر و نواہی کو جو کتا وسنت میں بیان ہوئے ہیں،آسان زبان میں ایک ترتیب کے ساتھ امت مسلمہ کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں ایک مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والے تمام مسائل کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ قاری باآسانی اپنے مسائل کو قران و سنت کے مطابق حل کر سکے۔ -
اللہ عزوجل نے یہ کائنات ہست و بود انسان کے لیے بنائی ہے اور انسان کو اپنی بندگی کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ہمارا عظیم خالق خوب جانتا ہے کہ یہ دنیا انسان کو کن طریقوں سے فائدہ پہنچائے گی اور کن کرتوتوں کی وجہ سے شدید نقصانات سے دوچار رکردے گی۔اللہ تعالیٰ نے یہ باتیں قرآن کریم میں اوامر نواہی کی صورت میں بتلا دی ہیں اور اپنے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے ذریعے سے سارے عالم پر ہمیشہ کے لیے روشن کر دی ہیں۔علمائے سنت نے ان اوامر و نواہی کو جو کتا وسنت میں بیان ہوئے ہیں،آسان زبان میں ایک ترتیب کے ساتھ امت مسلمہ کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں ایک مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والے تمام مسائل کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ قاری باآسانی اپنے مسائل کو سنت کے مطابق حل کر سکے۔ -
سلام مسلمانوں سے صرف دو باتوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ پہلی یہ کہ اس کے دل کا یقین ٹھیک ہو، یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو اپنا معبود، مسجود، مقصود، مشکل کشا اور حاجت روا نہ مانے۔ اور دوسری بات یہ کہ اس کی پوری زندگی حسن عمل کی آئینہ دار ہو، یعنی وہ ہر قسم کے شرک و بدعت سے بلکل پاک ہو، اور اُس کے ہر کام اور اقدام میں سنت رسول اللہ ﷺ کا نو چمک رہا ہو۔ امام ابن تیمیہ اسلام کی ان مایہ ناز ہستیوں میں سے ایک ہیں جو ہمارے دین ، ہمارے علوم، ہماری تہذیب اور ہماری تاریخ کا وقار اور اعتبار تھے۔ انہوں نے ایک طرف تاتا ریوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور دوسری طرف اپنے علوم عالیہ سے مسلمانوں کی فکری صحت و سلامتی کا عظیم الشان کام انجام دیا اور طرح طرح کی فکری گمراہیوں اور بدعتوں کا سدِ باب کیا۔ امام موصوف کی معروف کتاب `اقتضاع الصراط المستقیم` ان کی انھی نادر خوبیوں کا مرقع ہے۔ یہ کتاب ایک طرف اللہ کی ذات عالی پر ایمان کو مضبوط بناتی ہے اور دوسری طرف مسلمانوں کو ہر قسم کی فکری لغزشوں اور عملی گمراہیوں سے خبردار کر کے ان پر قران و سنت کی راہ روشن کردیتی ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر `دارالسلام` اسے اُردو کے قالب میں `فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے` کے عنوان سے پیش کر رہا ہے۔ زندگی کو صحیح معنوں میں اسلام کے مطابق بنانے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے۔
-
The Football Feud an interesting storybook about friends in the football field with full-color pages This beautiful full-color booklet is great storybook for children teaching them important Islamic lessons while capturing their imagination. It also makes a great bedtime book for parents to read to their children. -
For centuries, the beautiful Moroccan city of Fez has been the cultural jewel of all northwest Africa. Its bustling traditional suq remains the heart of the present-day city. This book introduces its readers to Fez`s ancient suq, where 30,000 master craftsmen, representing hundreds of different trades, live and work. Readers will befriend Furqan, a Berber boy who visits this suq for the first time and makes a life-changing decision there. -
Gems and Jewels Wise Sayings, Interesting Events & Moral Lessons from the Islamic History by Darussalam features excerpts and passages collected from numerous books written by the scholars of Islam. This interesting compilation my Darussalam founder Mr. Abdul Malik Mujahid stirs equal interest to all Muslims whether they are children or adults. The various stories and lessons in this book help the readers in gaining virtues, developing good character patterns and adopting intellectual behavior in their lives from the examples of the great personalities of Islam. -
Sale!
Getting the Best out of Al-Hajj (Pilgrimage) is the small book on the Hajj. This book allows a pilgrimage to carry it in his or her pocket and use it while inside the Haram. The Fiqh (Islamic rulings) issue in this book reflects the majority view from various other scholars to whom I had access; and then final confirmation by Imam Ahmad Al- Juhani, Imam Said Al- Mizyan and Imam Wajdi Hamza Al – Ghazzawi. There are a few main outcomes of this book:- To provide a realistic view of Hajj as it is today, with detailed explanations of all the rites.
- To provide Fiqh related issues about Hajj, Salah, and personal behavior according to the Qur’an and Sunnah, to enable you to obtain the “best value” for your time spent in the Holy Cities.
- To provide useful information and suggestions about planning for the journey, what do you expect and how to survive, so you can depart with full confidence.
-
گزشتہ چند برسوں کے دوران وطن عزیز میں جس انداز سے مغربی تہواروں کو متعارف کرانے کی کوششیں ہورہی ہیں وہ جہاں ہر محب وطن کے لیے کرب ناک ہیں وہاں اسلامی معاشرتی اقدار کے لیے انتہائی خطرناک بھی ہیں۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وطن عزیز کو تباہی کے غار میں دھکیلا جارہا ہے۔ ان تہواروں پر جو طریقہ کار اپنایا جاتا ہے اسے تو نہ ہی دین اسلام گوارہ کرتا ہے اور نہ ہی پاکستانی تہذیب وتمدن میں اس کی کوئی گنجائش ہے۔
-
Sale!
زیرِنظر کتاب گویا قرآن حکیم کی اس آیت کی تفسیر ہے۔آج پوری دنیا حزن وملال،رنج وغم اور پریشانی وقلق میں مبتلا ہے،یہ کتاب ذہن وفکر کی تربیت،انسانی نفسیات کو بالیدہ اور انسانی شعور کو بیدار کرتی ہے،اس کا موضوع اسلامیات،نفسیات،سماجیات،نفس انسانی اور مداوائے غم جیسے ہیں،
-
شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے میں اہل علم نے تحریر اور تقریری صورت میں بےشمار خدمات انجام دیں۔ ماضی میں شیخ الاسلام محمد بن الوہاب کی اشاعت توحید کےسلسلے میں خدمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔علماء کا اس بات پر اتفاق ہ کہ اسلام میں توحید کے موضوع پرکتاب التوحید جیسی کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔یہ کتاب توحید کی طرف دعوت دینے والی ہے ۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے افادیت کے پیشِ نظر متعد د اہل علم نےاس کی شروحات بھی لکھی ہیں اور کئی علماء نے اس کتاب کےمتعد د زبانوں میں ترجمہ بھی کیا ہے۔اردو زبان میں بھی اس کےمتعدد علماء نےترجمے کیے جسے سعودی حکومت اور اشاعتی اداروں نے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے فری تقسیم کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’غایۃ المرید فی شرح کتاب التوحید‘‘ بھی کتاب التوحید کی ایک عربی شرح کا ترجمہ ہے۔ یہ شرح سعودی عرب کی اہم شخصیت شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ابراہیم اٰل الشیخ کی تحریر کردہ ہے