-
Mishkat Al-Masabih is a prominent book of hadith and infect a combination of two books: a) Masabih As-Sunnah b) Mishkat. It is one of the top most books of ahadith and is taught in various Madaris as a text book. It is one of the reason that the people of knowledge have written many commentaries on it. It is also important for one who reads Mishkat to also read about the Asma wa Ar-Rijal which is also discussed in this book towards the end. The Mishkat al-Masabih of Imam Waliuddin Abu Abdullah Mahmud Tabrizi is a comprehensive book on hadith taught around the world to students of the subject, especially in the Subcontinent where it is studied before the six famous collections, to be able to prepare for them. Most of the hadith contained in it are from the Sihah Sitta [The six Authentic compilations of Hadith] -
Modern Arabic Made Easy by Darussalam is a comprehensive publication that, utilizing the English language, attempts to teach people the modern Arabic language. Most of the Arabic learning books found in stores today feature the high quality Arabic that is used in the Noble Quran. People needed a book that could teach them Arabic that they could use to converse with their Arab friends in an easy and relaxed way and this is precisely what this book caters to. Utilizing a grid pattern, the book places the English translation of commonly used Arabic words, verses, phrases and sentences opposite to each other. It provides a good point of reference to the learners and also allows them to use this book in conversing with people who can’t speak any language except Arabic. It is a good book to keep at your side when you are travelling to Arab countries. In essence, it is an easy to use phrasebook for the Middle East. -
داڑھی رکھنے کے التزام کے لیے صرف اتنی دلیل ہی برہانِ قاطع کی حیثیت رکھتی ہے کہ داڑھی رکھنا ہمارے رہبرِ اعظم امام الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے۔ آپ ﷺ نے متعدد بار مونچھیں کٹوانے اور داڑھی کو معاف رکھنے کی تاکید فرمائی۔۔۔۔ آج ہمارے ہاں جو مغرب زدہ طبقہ داڑھی مونڈنے یا کاٹنے کی لولی لنگڑی دلیلیں دیتا ہے وہ فی الحقیقت اسلامی معاشرے کے ایک اہم شعار کی توہین کرتا ہے۔ فاضل مدینہ یونیورسٹی مولانا صہیب احمد میر محمدی صاحب نے ایسے لوگوں کی گمراہ کن باتوں کا قران و سنت کی روشنی میں نہایت مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔ انھوں نے اپنے مخصوص درد مندانہ لہجے اور عالمانہ اسلوب میں زور دیا ہے کہ ایمان کی بقاء و استحکام کے لیے اللہ تعالیٰ کے احکام اور سنتِ رسول ﷺ کا التزام و احترام ہر مسلمان کا پہلا فوری فرض ہے۔
-
زیرِ نظر کتاب میں موت کے بعد کے احوال کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے،نیکوکار لوگوں کے احوال کیا ہوں گے اور بدکار لوگوں کا انجام کیا ہے گا۔حشر، میزان، جنت اور جہنم کے متعلق کتاب وسنت سے عمدہ راہنمائی پیش کی ہے۔`فکرِآخرت` جس فرد کے دل میں اجاگر ہوجائے وہ اللہ کی نافرمانی کے بہت سے معاملات سے بچ جاتا ہے۔
-
یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔قرآن سے اعراض اور بے التفاتی ہی کا ایک مظہر یہ ہے کہ اسے سمجھنے کو کوشش نہیں کی جاتی بلکہ محض الفاظ کی تلاوت پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے یوں یہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے ۔اس کے لیے جناب حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔
-
`شیخ البانی ؒ اہلِ سنت میں سے ہیں، سنت کے داعیوں میں سے ہیں اور حفاظتِ سنت کے راستے پر گامزن مجاہدین میں سے ہیں۔۔۔ حدیث شریف کی صحیح ، ضعیف اور موضوع روایات کے امتیاز و بیان میں ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔۔۔ آپ نے جو کچھ تحریر فر مایا اللہ رب العزت کے ذریعے سے بہت سے لوگوں کی علم حق، صحیح منہج اور علم حدیث کی طرف رہبری کی ہے اور بہت زیادہ نفع پہنچایا ہے۔ زیرِ نظر کتاب اُنکی سوانح حیات ہے جو کہ خاص و عام سب کے لیے بے حد مفید ہے۔ -
This book is an effort into an in-depth analysis of social diversity, history and culture of the land of the noble prophet (PBUH), before and during the emergence of Islam. It stands witness to the events whereby one individual changed the destiny of humankind and ensured its salvation forever by bringing the Divine words from the Almighty Allah in the form of the Noble Qur’an. -
Sale!
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔
-
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف ادارہ ہ کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے -
Sale!
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔
-
Sahih Namaz e Nabvi Urdu Written by Zubair Ali Zai hafiz Zubair Ali Zai may Allah have mercy on him is one of the influential and influential personalities who influenced Raqim the most after becoming Ahlul-Hadeeth. Become an ideal person. Only those who do not compromise on their principles and stick to what they consider to be the right, regardless of the reproach, deserve to be loved by the people for the sake of Allah and their own. Create an ideal. On the contrary, those ulema who keep changing their thoughts due to expediency, soon lose their value and respect in the eyes of the people. -
’صحیح بخاری‘ امام بخاری کی وہ شہرہ آفاق تصنیف ہے جسےاجماعی طور پر قرآن کریم کے بعد سب سے افضل کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ صحیح بخاری کی اہمیت اور قدر و منزلت کا اندازہ اس سے لگائیے کہ صحیح بخاری پر اب تک جتنا کام ہو چکا ہے اس کو شمار کرنے کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا ہے ۔ صحیح بخاری میں فقہی مسائل کے اثبات اور ترتیب کے اعتبار سے عوام کو ذرا مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دراصل امام صاحب فقہی مسائل کے استنباط کی خاطر ایک ایک حدیث بعض دفعہ دس دس جگہ لئے آئے ہیں۔ امام زبیدی نے ’ تجرید التصریح لاحادیث الجامع الصحیح‘ میں اس کا نہایت عام فہم اور قابل تحسین حل پیش کرتے ہوئے تمام تر تکرار کو ختم کیا ہے۔ انہوں نے حدیث کو صرف ایک ایسے باب کے تحت ذکر کیا ہے جس کے ساتھ اس کی مطابقت بالکل واضح اور نمایاں ہے۔ حافظ عبدالستار حماد صاحب نے اس کتاب کا ’مختصر صحیح بخاری‘ کے نام سے رواں، شگفتہ اور جاندار ترجمہ کیا ہے۔نہایت اہم مقامات پر جامع اور مختصر فوائد نے کتاب کی افادیت کو بڑھا دیا ہے -
’صحیح بخاری‘ امام بخاری کی وہ شہرہ آفاق تصنیف ہے جسےاجماعی طور پر قرآن کریم کے بعد سب سے افضل کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ صحیح بخاری کی اہمیت اور قدر و منزلت کا اندازہ اس سے لگائیے کہ صحیح بخاری پر اب تک جتنا کام ہو چکا ہے اس کو شمار کرنے کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا ہے ۔ صحیح بخاری میں فقہی مسائل کے اثبات اور ترتیب کے اعتبار سے عوام کو ذرا مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دراصل امام صاحب فقہی مسائل کے استنباط کی خاطر ایک ایک حدیث بعض دفعہ دس دس جگہ لئے آئے ہیں۔ امام زبیدی نے ’ تجرید التصریح لاحادیث الجامع الصحیح‘ میں اس کا نہایت عام فہم اور قابل تحسین حل پیش کرتے ہوئے تمام تر تکرار کو ختم کیا ہے۔ انہوں نے حدیث کو صرف ایک ایسے باب کے تحت ذکر کیا ہے جس کے ساتھ اس کی مطابقت بالکل واضح اور نمایاں ہے۔ حافظ عبدالستار حماد صاحب نے اس کتاب کا ’مختصر صحیح بخاری‘ کے نام سے رواں، شگفتہ اور جاندار ترجمہ کیا ہے۔نہایت اہم مقامات پر جامع اور مختصر فوائد نے کتاب کی افادیت کو بڑھا دیا ہے۔
-
سيرت دينی موضوعات ميں سے ايک اہم تر موضوع ہے جس ميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذاتی اور شرعی زندگی کامطالعہ کيا جاتا ہے۔ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری يہ بنيادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذات، حالات، شمائل اور سيرت سے واقفيت ہونی چاہيے۔ ہر دور ميں اہل علم نے سيرت پر کتابيں لکھی ہيں۔امام محمد بن اسحاق (متوفی152ھ) کی کتاب سيرت ابن اسحاق اس موضوع پر پہلی جامع ترين کتاب شمار ہوتی ہے اگرچہ امام محمد بن اسحاق سے پہلے صحابہ وتابعين ميں سے 40 افراد کے نام ملتے ہيں جنہوں نے سيرت کے متفرق ومتنوع پہلوؤں پر جزوی بحثيں کي ہيں۔اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي سيرت پر مختلف اعتبارات سے کام ہوا ہے جن ميں ايک اہم پہلو سيرت کا فقہی اور حکيمانہ پہلو بھی ہے يعنی فقہی اعتبار سے سيرت کو مرتب کرنا اور اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کے اعمال و افعال کی حکمتيں بيان کرنا۔ امام ابن القيم (متوفی 751ھ)کی کتاب ’زاد المعاد‘ سيرت کے انہی دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کي گئی ہے۔بعض اہل علم نے ’زاد المعاد‘ کو فلسفہ سيرت کی کتاب بھی کہا ہے جبکہ بعض اہل علم کا کہنا يہ ہے کہ امام صاحب کي يہ کتاب ’عملی سيرت‘ کی ايک کتاب ہے۔ امام ابن القيم کی اس کتاب کا ايک خوبصورت اختصار شيخ محمد بن عبدا لوہاب رحمہ اللہ نے ’مختصر زاد المعاد‘ کے نام سے کيا ہے جسے سعيد احمد قمر الزمان ندوی نے اردو ترجمہ کی صورت دی ہے۔ امام ابن القيم رحمہ اللہ کی اس کتاب ميں بعض بہت ہی نادر اور قيمتی و علمی نکات بھی منقول ہو ئے ہيں جو ان کے روحانی مقام ومرتبہ پر شاہد ہيں خاص طور پر ص 350 پر نظر بد کے علاج کي بحث ارواح کی خصوصيات کے بارے عمدہ بحث کی گئی ہے۔ بلاشبہ امام صاحب کی يہ کتاب سيرت کے فقہی،علمی، حکيمانہ اور فلسفيانہ پہلوؤں کو محيط ہونے کے ساتھ ساتھ سيرت کا ايک مستند مصدر وماخذ بھی ہے جس کا اختصار افادہ عام کے ليے شيخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے کياہے -
Sale!
Mutaradifaat ul Quran Written by Molana Abdur Rahman Kelani Best Quran Best Book -
زیر نظر کتاب مؤطا امام مالک کے نسخہ (جس میں صرف مرفوع احادیث ہیں) براویت عبدالرحمٰن بن القاسلم المصری (ملخص القابسی) کے اردو ترجمہ، فقہ فی الحدیث اور فوائد پر مشتمل ہے۔ مؤطا کے اس نسخے کے رایوں کا تعارف اور اس نسخے کی خصوصیات بیان کی ہیں۔ امام دارالہجرۃ حجۃ السلام مالک بن انس رحمۃ اللہ کا مفصل تعارف لکھا گیا ہے۔ احادیث کا سلیس اردو زبان میں ترجمہ کیا تا کہ عام اردو خواں طبقہ بھی فہم حدیث سے بہرہ مند ہو سکے۔ ان امتیازات اور اس کے علاوہ دیگر خوبیوں کی بنا پر کہ جو قاری کو اپنی طرف متوجہ کر لیں گی۔
-
زیر نظر کتاب مؤطا امام مالک کے نسخہ (جس میں صرف مرفوع احادیث ہیں) براویت عبدالرحمٰن بن القاسلم المصری (ملخص القابسی) کے اردو ترجمہ، فقہ فی الحدیث اور فوائد پر مشتمل ہے۔ مؤطا کے اس نسخے کے رایوں کا تعارف اور اس نسخے کی خصوصیات بیان کی ہیں۔ امام دارالہجرۃ حجۃ السلام مالک بن انس رحمۃ اللہ کا مفصل تعارف لکھا گیا ہے۔ احادیث کا سلیس اردو زبان میں ترجمہ کیا تا کہ عام اردو خواں طبقہ بھی فہم حدیث سے بہرہ مند ہو سکے۔ ان امتیازات اور اس کے علاوہ دیگر خوبیوں کی بنا پر کہ جو قاری کو اپنی طرف متوجہ کر لیں گی۔
-
کفارِ مکہ رسولِ مقبول ﷺ کی ہجو کیا کرتے تھے (نعوذباللہ)۔ چنانچہ اس بے ادبی کے جواب میں صحابہ کرام اور دیگر مسلمان شاعروں نے موثر طور پر آپ ﷺ کا دفاع کیا اور آپ ﷺ کے اوصافِ حمیدہ بیان کیے۔ نعت گوئی اس لسانی جہاد کی پیداوار ہے۔ مگر حیرانی کی بات ہے کہ برصغیر ہند و پاک میں ہندو کلچر کے زیر اثر بھجنوں اور گیتوں میں استعمال ہونے والے ہندی الفاظ، تلازمات اور مناسبات ، علائم و رموز اور تشبیہات و استعمارات کا استعمال بھی نعتیہ مضامین میں ہونے لگا یہاں تک کہ ہندی راگوں کی لے اور گیتوں کے انداز پر نعتیہ شاعری ہونے لگی۔۔۔۔۔ اور رفتہ رفتہ نوبت ایں جا رسید کہ موجودہ عوامی نعتوں کا اکثر و بیشتر ذخیرہ فلمی گانوں کے زیرِ اثر لکھا، پڑھا اور موسیقی کے آلاتِ محرمات کے ساتھ ٹی۔ وی چینلوں پر گایا جانے لگا ہے۔ نیز صوتی آہنگ کو برقرار رکھنے کے لیے اللہ۔۔۔اللہ ۔۔ کے الفاط کو غنائیت (Rhythm) کے طور پر مستعمل کر لیا گیا ہے، جو آدابِ نعت گوئی کے سرا سر خلاف ہے۔ جبکہ نعت اور اس کے آداب کا حقیقی نمونہ صحابہ کبار ، اہل بیت اطہار اور صلحائے اُمت کے عربی، فارسی اور اُردو نعتیہ کلام میں ملتا ہے، جس کا انتخاب اس کتاب میں موجود ہے۔ قارئین سے التماس مطالعہ ہے۔
-
انسانی تاریخ سامانِ تفریح نہیں ،سامانِ عبرت ہے۔ہر عقل مند آدمی ماضی سے سبق سیکھتا ہے اور اپنے حال ومستقبل کی اصلاح کرتا ہے۔گزشتہ نسلوں کے تجربات سے آئندہ نسلوں کو راہِ راست متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔قرآن مجید نے بھی سابقہ اقوام کے تذکرے اسی لئے بیان کئے ہیں ،تاکہ ان سے سبق حاصل کیا جائے اور ان سے سرزد ہونے والی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ زیرنظر کتاب ``نیکی کے سفیر`` سعودی عرب کے معروف عالم دین،واعظ اور مبلغ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن عریفی کی تصنیف ہے۔آپ ایک درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں اور دعوت وتبلیغ کے میدان میں بہت بلند مقام پر فائز ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے تاریخ کے چند سبق آموز واقعات کو جمع فرما دیا ہے اور مسلمانوں کو ان واقعات سے سبق حاصل کرنے کی بڑی درد مندانہ اپیل کی ہے۔کتاب عربی میں ہے جسے اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت معروف مکتبہ دار السلام کے ریسرچ فیلو مولانا تنویر احمد کے حصے میں آئی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبولیت سے نوازے اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے