•   قران کریم اللہ تعالیٰ کا پیغام ہے جو اللہ نے اپنے آخری رسول حضرت محمد ﷺ پر نازل فرمایا ۔ اللہ کے رسول نے اس کلام کو انسانیت کے لیے اپنی سنت اور احادیث کے ذریعے سیکھایا ۔ قران پاک اللہ کا کلام ہے لہٰذہ اسے اُسی انداز سے پڑھنا چاہیے جیسے اِسکا پڑھنے کے حق ہے۔ اسی سلسلے میں دارالسلام نے قران کریم کے 30 پارے کو تجویدی اصولوں کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ اسکو پڑھیے، تجوید سیکھیے اور تلاوت کا ثواب حاصل کیجیے۔

  • ہمارے ہاں بغیر کسی صریح دلیل کے علی الاعلان کہاجاتا ہے کہ عورت کی نماز کا طریقہ مردوں سےمختلف ہےجبکہ اس موقف کے ثبوت کے لیے کوئی حتمی اور یقننی دلیل بھی فراہم نہیں کی جاتی-دین اسلام اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کمی وبیش کا اختیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی نہیں تھا تو ایک عام آدمی کو دین کے معاملے میں گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے-عورت اور مرد کی نماز کی ادائیگی میں بہت سارے فرق بیان کیے جاتے ہیں مثال کے طور پر عورت قیام کی حالت میں اپنے ہاتھ سینے پر باندھے کی جبکہ مرد سینے سے نیچے باندھے کأ اور اس کی دلیل کیا ہے؟یہ کوئی بھی پیش نہیں کرتا-اسی طرح عورت رکوع ،سجدے اور تشہد میں بیٹھنے میں فرق ہے لیکن اس کے ثبوت کے لیے قرآن وسنت سے کوئی صریح دلیل پیش نہیں کی جاتی-اس حوالے سے پائے جانے شبہات کا ازالے کے لیے حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے زیر نظر کتاب میں قلم اٹھایا ہے- انہوں نے اس حوالے سے چھپنے والے مضامین اور کتابچوں کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کتاب و سنت، آثار صحابہ اور اقوال تابعین کی روشنی میں ثابت کیاہے کہ مرد وعورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے- انہوں نے آئمہ اربعہ اور دیگر علماء کرام کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے موقف کو پیش کیا ہے ۔

  • اسلامی معاشرت میں نکاح جس قدر سادہ تقریب تھی، امتدادِ زمانہ کے ساتھ یہ اسی قدر تکلفات سے بھرپور اور بد اخلاقی کا گہوارہ بنتی چلی جا رہی ہے۔ اسلام میں نکاح کے متعلق کیا ہی عمدہ احکامات اور تعلیمات ہیں لیکن ہم نے اپنی جہالت، جذبہ نمائش دولت اور رسوم و رواج کی پرستش کے باعث اس کی شکل بگاڑ دی ہے۔ اس موضوع پر معروف عالم دین اور محقق شہیر حافظ صلاح الدینیوسف نے مختلف اوقات میں جو مضامین لکھے یا استفسارات کے جواب تحریر کیے، انھیں اب ایک خاص علمی ترتیب سے اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان مضامین کا مطالعہ جہاں ایک طرف ہمیں سنت کے مطابق شادی اور نکاح کے مسائل سے آگاہ کرے گا وہاں ہمیں اس معاشرتی اور جاہلانہ رسوم سے چھٹکارے کا راستہ بھی دکھائے گا۔ اس اعتبار سے یہ کتاب معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت اور اہل حکومت کی بے حسی پر ایک تازیانہ ہے۔ کتاب کے آخر میں گھریلو ماحول اور ازدواجی زندگی  پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند اصول اور نصیحتیں کی گئی ہیں اس کے علاوہ شادی سے متعلق چند ضروری اور مسنون دعائیں بھی کتاب کا حصہ ہیں 
  • اسلامی نظام کے پانچ بنیادی ارکان ہیں۔ ایمان، نماز، زکاۃ، روزہ اور حج۔ نماز کے بعد زکاۃ دینِ اسلام کا انتہائی اہم رکن ہے۔ ہر قوم میں صدقہ و خیرات کو خدمتِ خلق، انسانی ہمدردی اور عزت و شرافت کا بہت بڑا نشان سمجھا جاتا ہے، لیکن اسلام میں صدقہ و خیرات صرف اخلاقی فضیلت نہیں بلکہ مالی عبادت، دین کا حصہ اور رکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قران مجید نے 37 آیات میں نماز اور زکاۃ کو ایک ساتھ ذکر کیا ہے اور 82 مقامات پر اس کا تاکیدی حکم آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو فرض قرار دیا ہے اور اس کے تمام پہلوؤں کو مختلف پیرایوں میں پوری تفصیل سے بیان کیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے قول و عمل سے قران مجید کی تشریح و تعبیر کا عملی نمونہ فراہم کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب `زکاۃ، عشر اور صدقۃ الفطر` اسی اہم اور عظیم الشان رکن اسلام کے احکام و مسائل کا خوبصورت اور جامع تذکرہ ہے۔ اس میں ایک طرف زکاۃ، عشر اور صدقۃ الفطر کے تمام ضروری مسائل کی وضاحت قران و حدیث کی روشنی میں کی گئی ہے۔ دوسری طرف زکاۃ و صدقات کے ان پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا ہے جن کے ذریعے سے ان کے معاشرت اور معاشی فوائد سامنے آسکیں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ان سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جا سکے۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ کتاب زکاۃ و عشر کے متعلق شرعی رہنمائی کے حوالے سے بڑی مفید اور مشعل راہ ثابت ہوگی۔

  • ستغفار دل کی سلامتی اور صفائی کا ذریعہ ہے۔کیونکہ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’ان العبد اذا أخطا خطیئة نکتت فی قلبه نکتة سوداء ،فان هو نزع واستغفر وتاب،صقل قلبه ‘‘(رواہ الترمذی)’’جب انسان گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر سیاہ نکتہ لگا دیا جاتا ہے،اگر انسان اس گناہ کو چھوڑ دے اور اس پر توبہ واستغفار کرے تو اس کے دل کودھو کر چمکا دیا جاتا ہے۔‘‘ حضرت شداد بن اوس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص یقین کامل کے ساتھ صبح کی نماز کے بعد سید الاستغفار پڑھے گا ،اگر اسی دن شام سے پہلے پہلے مر گیا تو سیدھا جنت میں جائے گا،اسی طرح جو شخص یقین کامل کے ساتھ مغرب کی نماز کے بعد سید الاستغفار پڑھے گا ،اگر اسی رات صبح سے پہلے پہلے مر گیا تو سیدھا جنت میں جائے گا۔سید الاستغفار یہ ہے: `اللھم أنت ربی لااله الا أنت،خلقتنی وأنا عبدک ،وأنا علی عهدك ووعدک مااستطعت،أعوذبک من شر ما صنعت ، أبوء لک بنعمتک علی وأبوء بذنبی ،فاغفرلی فانہ لا یغفر الذنوب الا أنت [رواہ مسلم] ’’اے اللہ تو ہی میرا رب ہے ، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوںجس قدرطاقت رکھتا ہوں،میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اپنے آپ پر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوںاور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں،پس مجھے بخش دے کیونکہ تیرے علاوہ کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔‘‘ زير تبصره كتاب ’’ استغفار وتعوذ فضائل وثمرات ‘‘ اشاعت کتب کے انٹرنیشنل ادارے ، دار السلام کے سکالر زکی مرتب شدہ ہے ۔ اس کتاب کے پہلے حصے میں میں انہوں نےاستغفار کی اہمیت وضرورت، استغفار کی قرآنی ونبوی دعائیں ، استغفار کے مستحب اوقات ومواقع ،استغفار کے فوائد وثمرات کو بیان کیا ہے اور دوسرے حصے میں تعوذ کی ضرروت واہمیت ، قرآنی تعوذ تعوذ کےمستحب اوقات کو قرآن واحادیث کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے
  •  پیش نظر کتاب دورہ تفسیر کے علمی نکات اور افادات پر مبنی خزینہ معلومات ہے جسے مدارس کے نصاب، فہم قران کورسز کی بنیادی ضرورت اور دورہ تفسیر کی روایت کے عین مطابق مرتب کی گیا ہے۔ یہ اپنے   اسلوب کے لحاظ سے بہت اہم اور مفید علمی کاوش ہے جو طالبان قران کے لیے قرانی موضوعات اور اصول تفسیر کے لوازم کے تحت تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں اصول تفسیر کے مشکل مراحل کو سوال و جواب کے اسلوب میں آسان اور زود و فہم بنا دیا گیا ہے۔
  •   آج ساری دنیا جس بے قراری سے امن و سلامتی کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے، اس سے کوئی بے خبر نہیں۔ ملاال یہ ہے کہ جو افکار و اعمال انسان کے لیے ذلت اور ہلاکت کا سبب ہیں، آج کا ترقی یافتہ انسان انھی موہوم اور مسموم افکار و اعمال میں اپنے زخموں کا مرہم ٹٹول رہا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ انسان کے دکھوں میں آئے دن ہولناک اور ہلاکت بار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس عالم گیر المیے کی اصل وجہ کیا ہے؟ یہ بھید جاننے کے لیے زیرِ نظر کتاب پڑھیے۔  اس کتاب کے مصنف فضیلتہ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز ؒ عہد حاضر کے سب سے بڑے سکالر تھے، ان کی بین نگاہوں نے انسان کے آلام و مصائب کے اصل سبب کا کھوج لگایا اور صاف صاف بتا دیا کہ جب تک انسان اپنے من گھڑت افکار و عقائد کی دلدل میں پھنسا رہے گا امن و سلامتی کا راستہ کبھی نا پا سکے گا۔ امن و سلامتی اور فلاح و کامیابی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جس قادر مطلق نے یہ دنیا بنائی ہے ہم اُسی کی بتائی ہوئی صراط مستقیم پر چل پڑیں۔ صراطِ مستقیم کیا ہے؟ یہ کتاب اسی سوال کا بڑا مستند ، منور، مفصل اور مدلل جواب ہے۔ اسے مرکز توجہات بنائیے۔ خود بھی پڑھیے اور عزیز و اقارب کو بھی پڑھنے کی دعوت دیجیے۔
  •   جو قوم اپنی روایات اور خصوصیات کو بھلا کر غیروں کی نقالی کرتی ہے وہ صفحہ ء ہستی سے حرف غلط کی طرح مٹ جاتی ہے۔ بدقسمتی سے مسلمانوں نے یہی مہلک طریقہ اختیار کرلیا، دو اڑھائی سو برس پہلے  یورپ کے صنعتی انقلاب کے بطن سے جو مادی تہذیب پیدا ہوئی، اس میں مذہب سے شدید بغاوت بھی کار فرما تھی۔ اس تہذیب نے اللہ تعالیٰ سے اہل یورپ کا رشتہ منقطع کردیا۔ یہی چمکیلی بھڑکیلی تہذیب جب انگریزوں ، فرانسیسیوں اور ولندیزیوں کی معرفت مشرقی ملکوں میں پہنچی تو مسلمانوں کے بالائی طبقات نے اسے گلے لگا لیا۔ یہ تاریکی بڑھتی اور پھیلتی چلی گئی اور ہم اپنی مایہ ناز روایات کو یکے بعد دیگرے فراموش کرتے چلے گئے۔ آج جسدِ ملت کے زخموں سے جو خون ٹپک رہا ہے وہ اسی مادر پدر آزاد مغربی تہذیب کی نقالی اور اپنی معظم روایات سے دستبرداری کا نتیجہ ہے۔ اب مسلمانوں کی بقا اور فلاح کا یک ہی طریقہ ہے کہ وہ مغربی تہذیب کی طنابیں توڑ دیں اور اسلامی تعلیمات کے دامن رحمت میں لوٹ آئیں۔ عالم اسلام کے نامور عالم دین فضیلتہ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ نے `اسلام کے بنیادی عقائد` کے زیر عنوان یہ گرانقدر کتاب لکھ کر وہ تعلیمات و مبادیات اجاگر کردیے ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنی گم شدہ عظمت دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کتاب کا سنجیدگی سے مطالعہ کیجیے۔ یہ کتاب قران و سنت کی تعلیمات کا عطر ہے۔

  • یہ مختصر سی کتاب شیخ محمد بن سلیمان رحمہ اللہ کی عربی کتاب``الأصول الثلاثۃ وأدلتہا`` کا اردو سلیس ترجمہ ہے –شیخ موصوف نے کتاب کی تین ابواب میں تقسیم کرتے ہوئے اسلام کے تمام اساسی اصولوں کی بڑی سادہ اور دلنشین تشریح کی ہے- ان اصولوں کے ذیلی عنوانات میں اللہ تعالی کی معرفت، اسلام، ایمان اور احسان کے مراتب، مراحل اور مدارج وضاحت سے بتائے گئے ہیں اور آخر میں حضرت محمد مصطفی ﷺکی صفات، جہات، حیثیات اور تعلیمات بیان کی گئی ہیں- دین اسلام کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے یہ ننھی سی کتاب بڑی بڑی ضخیم کتابوں پر بھاری ہے-

  • اسلام عفت  و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔ اسلام زمانہ جاہلیت کی غیر انسانی طفل کشی کی رسم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو ان کے اصل مقام و مرتبے سے ہمکنار کیا۔ اس کی عزت و آبرو کے لیے جامع قوانین متعین کیے، عورت کو وراثت میں حقدار ٹھہرایا، اس کے عائلی نظام کو مضبوط کیا۔ اسلام سے پہلے دنیا نے جس قدر ترقی کی تھی، صرف ایک صنف واحد(مرد) کی اخلاقی اور دماغی قوتوں کا کرشمہ تھی۔ مصر، بابل، ایران، یونان اور ہندوستان مختلف تہذیب و تمدن کے چمن آراء تھے لیکن اس میں صنف نازک(عورت) کی آبیاری کا کچھ دخل نہ تھا۔ عورت کو دنیا میں جس نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ ہر ممالک میں مختلف رہی ہے، مشرق میں عورت مرد کے دامن تقدس کا داغ ہے، اہل یونان اس کو شیطان کہتے ہیں، تورات اس کو لعنت ابدی کا مستحق قرار دیتی ہے، کلیسا اس کو باغ انسانیت کا کانٹا تصور کرتا ہے لیکن اسلام کا نقطہ نظر ان سب سے جدا گانہ ہے۔ اسلام میں عورت نسیم اخلاق کی نکہت اور چہرہ انسانیت کا غازہ سمجھی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’بہنوں کے لیے تحفہ‘‘محترمہ امل بنت عبداللہ کی تصنیف کرداہے اور اس کا عربی نام ’’ھدیتی الیک ‘‘ہے اور اس کا اردو ترجمہ   نعیم احمد بلوچ نے کیا ہے جس میں انہوں نے ایک عورت  کی معاشرتی اور گھریلو ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے۔اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنفہ اور فاضل  مترجم نعیم احمد صاحب کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔آمین

  • Pardah

     250
      طاغوتی طاقتوں کو پکا یقین ہے کہ غلبہ اسلام کو مہلت ہتھیاروں کے وحشیانہ استعمال کے باوجود بھی نہیں روکا جا سکتا، اس لیے انھوں نے سازش کی راہ اختیار کی۔ اسلامی تہذیب و اقدار میں نقب لگانے کے لیے عورت کو وسیلہ بنا لیا۔ عورت کا تقدس پامال کیا۔ اسے خاتون خانہ کے مقدس مقام سے اُٹھایا اور شمع محفل بنا دیا۔ ملال یہ ہے کہ مغربی تہذیب کے دلدادہ بعض نام نہاد روشن خیال اور ترقی پسند مسلمانوں نے بھی عورت کی آزادی کا پرچار شروع کر دیا اس طرح حجاب اور نقاب کی بندشیں ٹوٹنے لگیں اور بے پردگی عام ہونے لگی۔ اس طرز عمل کے مہلت مضمرات کا ادراک کرتے ہوئے دارالسلام نے عورت کے اصل زیور `حیا` کے احیا و تحفط اور پردے کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لیے فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ کی کتاب `پردہ` کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ اس کتاب کا ایک ایک حرف یہ حقیقت عیاں کرتا ہے کہ یہ صرف اسلام ہی ہے جو عورت کی عزت و حرمت کا سب سے بڑانگہبان ہے اور بے حجابی و بے حیائی کا قلع قمع کرتا ہے۔ یہ کتاب ہر مسلمان خاص طور پر ہماری محترم خواتین کو ضرور پڑھنی چاہیے۔ اس سے ان پر پردے کی ضرورت و اہمیت اور فضائل و برکات پوری طرح آشکار ہو جائیں گے۔
  • Tarbiat e Aulad

     250
     اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’تربیت اولاد‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن جمیل زینو  کاتربیت اولاد کے موضوع پر ایک عربی رسالے کا ترجمہ ہے۔ اس کتابچہ میں   شیخ موصوف نے   تقریباً ان تمام باتوں کا احاطہ کر نےکی کوشش کی ہے جن سے معلوم ہوسکے کہ مسلمان بچوں کی تربیت کےلیے کون سے امور ضروری ہیں اوران کی مکمل تہذیب کے لیے کن باتوں سے پرہیز لازم ہے۔ یہ کتاب اپنےبچوں کے مستقبل کوسنوارنے او راسلامی منہج پر صحیح تربیت کرنےکے لیےبہترین کتاب ہے۔
  • زندگی کی برف دم بدم پگھل رہی ہے۔ اجل ہر آن سر پر کھڑی ہے۔ مگر ہم اس اٹل حقیقت کو بھول کر دنیا کی فنا پذیر زندگی کے عشق میں گم ہیں۔ اللہ رب العزت اس دھوکے سے نکال کر ہمیں دوزخ سے بچانا اور جنت کے سدا بہار باغوں میں بھیجنا چاہتا ہے۔ اس غرض و غایت سے اللہ تعالیٰ نے زندگی کے ہر گوشے کے بارے میں واضح احکام دیے ہیں۔ بعض امور کی ترغیب دی ہے اور کچھ باتوں کی ممانعت فرمائی ہے۔ شرک سےبڑی سختی سے روکا ہے اور توحید کے تقاضوں پر ہر آن عمل کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔ جھوٹ، ظلم، سفاکی ، ناپاکی اور حق تلفی سے منع کیا ہے ۔ اور سخاوت، عدل اور انسانیت کی بھلائی کے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب انھی بیش قیمت باتوں کا دلکش مجموعہ ہے۔ نامور سعدی عالم شیخ عبداللہ بن جاراللہ نے قران کریم اور رسالت مآب ﷺ کی احادیث سے وہ تمام باتیں چن چن کر یک جا کردی ہیں جو دوزخ سے نجات اور جنت میں داخلے کی ضامن ہیں۔ دارالسلام یہ گرانمایہ کتاب ایمان کی مضبوطی اور حسن عمل کے فروغ کے لیے شائع کر رہا ہے۔ یہ کتاب جنت میں داخلے کی دستاویز ہے۔ اسے پڑھیے اور اپنی اخروی نجات کے لیے اس کی تعلیمات پر سچے دل سے عمل کیجیے ۔
  • Out of stock
    اس کتاب میں ’’جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہی میں سے ہے‘‘ حدیث کی فصل شرح بیان کی گئی ہے اور ساتھ میں ایک شرعی و تحقیقی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
  •   `اسلام کی نظر میں وضع کی درستی اصلاح قلب کا لازمی جزو ہے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ وضع درست ہو اور دل درست نہ ہو لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ دل درست ہو اور وضع پر اس کا کچھ اثر نہ پڑے۔ اصلاحِ وضع میں داڑھی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ داڑھی کا رکھنا دل کی ایمانی قوت کا اظہار ہے اور داڑھی منڈوانا دل کی کراہت و نیت کی خرابی کی علامت ہے۔ جس کا دل پاک صاف ہو، وہ تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا فرماں بردار ہوتا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ گنا ہ پر اصرار کرتے رہیں اور دل بھی صاف ہو؟ رسول اللہ ﷺ کی صورت مبارکہ یعنی داڑھی سے نفرت ہو اور روح بھی پاک ہو، یہ کیسے ممکن ہے؟ داڑھی بڑھانے اور مونچھیں کٹانے کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے سخت تاکید فرمائی ہے اور اس کا حکم دیا ہے۔ پس کوئی مسلمان رسول اللہ ﷺ کی حکم عدولی اور نا فرمانی نہیں کر سکتا۔ اگر ہمیں اپنے آقا ﷺ سے محبت ہے تو ضروری ہے کہ ہم بھی اپنا چہرہ اس جیسا بنا لیں۔
  •   قران کریم میں 109 مرتبہ نماز پڑھنے کا ذکرِ جمیل آیا ہے حتی کہ خوف و جنگ کی حالت میں بھی نماز کے التزام کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اسلام کے اساسی رکن کی حیثیت سے نماز کس قدر زبردست اہمیت رکھتی ہے۔ اسی لیے رسالت مآب ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ جونہی بچے سات برس کے ہو جائیں انھیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور دس سال کے بچے نماز نہ پڑھیں تو انھیں سزا دو۔ نماز کی اسی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر دارالسلام نے ایک بہت خوبصورت کتاب `میری نماز` کے عنوان سے باتصویر شائع کی ہے۔ اس میں صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کا مکمل اور مسنون طریقہ بذریعہ تصاویر اُجاگر کیا گیا ہے۔ اپنے پیارے پیارے بچوں کو یہ کتاب بطور تحفہ دیجیے۔ انھیں ابھی سے مسنون نماز پڑھنے کی عادت ڈالیے۔۔۔۔ یہ لا متناہی حسنات و برکات کے حصول کا یقینی طریقہ ہے۔
  • Human being is weak in nature. This lack of control on his desires makes him commit sins. The solution is to repent and ask Allah for forgiveness never to return to the path of darkness. In this way, Allah forgives his creation. Devil is the enemy of humans. He keeps provoking and tempting humans to commit sins and convinces them to not ask Allah for forgiveness and then comes a time when door of forgiveness closes and the man leaves for the eternal world. This book highlights such tactics that devil practices to lead a person astray and away from righteous path.
  • Our Children and Memorization of the Quran by Darussalam is a booklet that explains, with authentic verses of Quran, the blessing of having children and stresses the importance of memorizing Quran. It outlines the benefits the parents get when their children memorize the Noble Quran and how it can change the life of the memorizer for the better.
  • Some ailments occur due to the deeds of the persons but, however, some occur which no one can be blamed for. Such averse conditions occur in the life of every person and prove to be a big trial for him. You will find in this book, the best answers to such questions. This book has the power to change failure into success. The study of this book is necessary for such persons who want to live with truth and honesty in their life.
  • This book contains an informative discussion of the definition of fasting, its significance, and the wisdom behind fasting. It also explains some of the important elements of fasting, what is allowed and what is not allowed for the fasting person, as well as helpful issues related to making -up missed fasts. In addition, a number of issues related to the Night Prayer and Zakat-ul-Fitr are also included.
  • Ramadan Excellent Merits and Virtuous Deeds by Darussalam is an important booklet written by Hafiz Salah-ud-Din Yusuf. The book details all the virtuous deed that should be carried out in the holy month of Ramadan and is a good guide for people aiming to achieve the maximum benefits of this holy month. It explains how we should welcome Ramadan, matters related to Itekaf, the night prayer, giving charity, and searching for the Night of Decree.
  • Mingling Between Men and Women is Prohibited is a booklet published by Darussalam that touches the matter of segregation of genders in Islam. It asserts that prohibition of intermingling between men and women is not a matter of controversy and calls it the distinguishing feature of Islamic culture. The book supports its claims from the verses of the Noble Quran and sayings of Prophet Muhammad (PBUH).
  • A comparison between Veiling and Unveiling by Darussalam is a book for the Muslim women. It’s written by Halah Bint Abdullah and its introduction is written by Sheikh Abdullah Ahmed Al Swailem. By featuring verses from the Quran and authentic Ahadith of Prophet Muhammad (peace be upon him) the book outlines a detailed comparison of a woman in Hijab and one without. It also encourages Muslim women to cover themselves properly and explains the importance of modesty.
  • the birth of a human being is a most amazing phenomenon. The physical cycles that the body of a woman must endure in order to maintain this act of creations should be respected to the highest degree Allah mentions that our mothers have born us with difficulty and struggle and because of this are due the highest respect. One among many of the difficulties that woman must brave, are the doubts that these conditions present to the correct observance of her religion. How is her fasting affected, how are her prayers affected, how is her ability to pursue her studies affected, and how and how are her conjugal relations affected by her ever-changing physical conditions in relations to her role as the sole vessel of the birth of man. A really valuable publications by Darussalam for all the Muslim woman to study.
  • Truthfulness and kindness are the signs of happiness of the nations and the individual. The key to happiness is sincerity and compassion, while misery is associated with lying and envying. Allah has not Blessed any person with a blessing after Islam greater than Truthfulness and kindness. Allah has never tried a person with something worse than lying and envying. All forms of lying and envying have been discussed in this publications and the teachings of Islam have been elaborated regarding all these forms and how to cope with them in day-to-day life activities.

Title

Go to Top