• Sale!

    Seerat Abu Bakar Siddique

    Original price was: ₨ 1,080.Current price is: ₨ 999.
    نبی کریم ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کے سب سےبڑے قائد اور اسلامی معاشرے کا سب سے عظیم نمونہ اور نمائند ہ شخصیت ابو بکر صدیق ؒ ہی تھے۔ خلافتِ راشدہ کی ابتدائی فتوحات، کامیابیاں اور خوبیاں عہد صدیقی ہی کی رہینِ منت تھیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؒ ایمان و یقین، اطاعت و غلامی، محبت و وارفتگی اور ہمت و حوصلہ جیسے بے مثل خوبیوں سے مالا مال تھے۔ آیئے، ہم بھی اُنکی سیرت کی مطالعہ کر کے اپنے اعمال کو نکھارنے کا سامان کریں
  • زیرِنظر کتاب` تفہیم التوحید`انتہائی مختصرمگر جامع کتاب ہے۔جس کا بنیادی موضوع عقیدہّ توحید ہے،عقیدہّ توحید دینِ اسلام کی اساس اور بنیاد ہے،چناچہ اس کو سمجھنااور صیحح عقیدہّ توحید پر عمل پیراہونالازم اور ضروری ہے،اس میں توحید اور اس کے لوازمات احسان،عبادات اور اس کی اقسام وغیرہ کو بیان کیا ہے

  • کتاب وسنت سے دوری کی وجہ سے آج امتِ مسلمہ میں بے شمار فتنے جنم کے چکے ہیں،ان میں تصویر کا فتنہ بھی ہے،یہ کتاب اگرچہ مختصر ہے لیکن دینی فوائدوثمرات کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔حرمتِ تصویر کے موضوع پر یہ ایک مدلل کتاب ہے

  • زیرِ نظر کتاب میں موت کے بعد کے احوال کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے،نیکوکار لوگوں کے احوال کیا ہوں گے اور بدکار لوگوں کا انجام کیا ہے گا۔حشر، میزان، جنت اور جہنم کے متعلق کتاب وسنت سے عمدہ راہنمائی پیش کی ہے۔`فکرِآخرت` جس فرد کے دل میں اجاگر ہوجائے وہ اللہ کی نافرمانی کے بہت سے معاملات سے بچ جاتا ہے۔

  • زیرِ نظر کتاب صیحح احادیث پر مشتمل`سیرت کے سچے موتی` پیشِ خدمت ہے۔دراصل قرآنِ حکیم اور رسولِ اکرم ﷺ کی صیحح احادیث ہی سیرت کا بیان ہیں۔کتاب کا اندازِ تحریر آسان اور عام فہم ہے۔تمام حوالہ جات کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں

  • مسنون شادی کی مختلف رکاوٹوں کو کتاب وسنت کے دلائل سے توڑا ہے اور شرعی احکام سے خاوند اور بیوی کے حقوق و فرائض کا تعین کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر والدین بروقت شادی کا اہتمام کریں اور میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق کا لحاظ رکھتے ہوئے شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو ایک صالح معاشرہ دنیا میں قائم ہوسکتا ہے

  • Book is very interested written by Hafiz Imran Ayub
  • زیر غور کتاب گستاخِ رسول کی سزا کے حوالے سے مضامین تحریر ہیں۔اس تحریر میں حدیث و سنت کو قرآن مجید سے ثابت کیا ہے،پھر حدیث وسنت کی روشنی میں گستاخانِرسول کی سزا موت پر دلائل پیش کیے ہیں

  • اس مختصر رسالے میں ایک کامیاب اور خوشحال زندگی کے حصول اورپریشانیوں و آزمائشوں سے نجات حاصل کرنے کے چند اصول ذکر کیے گئے ہیں

  • Khawateen Kay Deeni Masail

     399
    زیرِ نظر کتاب میں شریعتِ اسلامی کا اہم موضوع خواتین اور معاشرے میں ان کا کردار ہے،قرآن حکیم نے سیدہ مریم صدیقہ،فرعون کی بیوی سیدہ آسیا،امالمومنین سیدہ عائشہ صدیقہ اور کئی مومن خواتین کے مثالی کردار کو خواتین کے لیے بطور نمونہ ذکر کیا ہے،اسلام ہی وہ دین ہے جس نے عورت کو عزت وعظمت کی معراج تک پہنچایااور زندگی کے ہر پہلو میں اسے مکمل اور جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔
  • یہ مختصرنامہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے،جسے ہمارے ادارہ دارالاندلس نے بڑی محنت سے الفاظ کو تحریری پیرائے میں پیش کیا ہے،مطالعہ کا شوق رکھنے والوں کو اس تقریر میں چاشنی بھی ملے گی اور جدید معلومات سے آگاہی بھی ہو گی

  • اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ہے،جو انسانیت کی ہدایت وراہنمائی کے لیے نازل ہوا،اس کی بنیاد خیر خواہی پرہے۔ نبیِ کریم کی پوری زندگی اسکی عملی مثال ہے۔ زیرِنظر کتاب اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

  • متعلقہ کتاب آداب و اخلاق سےمتعلق احادیث پر مشتمل کتاب ہے۔کتاب میں احادیث کی وضاحت بھی کتاب اللہ اور احادیث سے کی گئی ہے،اس طرح یہ کتاب احادیث کا قابلِ ذکر ذخیرہ جمع کیے ہوئے ہے

  • Sale!

    Seerat Ibrahim (a.s)

    Original price was: ₨ 800.Current price is: ₨ 750.

    سیدنا ابراہیم عليه السلام اللہ کے جلیل القدر پیغمبر تھے۔ آپ عليه السلام کا ذکر کثرت سے قرآن کریم میں آیا ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم عليه السلام کی مستند سیرت پر مشتمل ایک منفرد کاوش ہے۔

  • Sale!

    Tafseer Al Quran (Para 29 30)

    Original price was: ₨ 900.Current price is: ₨ 550.

    محترم حافظ صاحب نے تفسیر القرآن الکریم کو اپنے سینتیس سال سے زاہد عرصہ پر محیط تدریسی تجربے اور گہرے مطالعہ کی روشنی میں قلمبند کیا ہے،قدیم الفاظ، محاورات اوراصطلاحات کے استعمال سے گریز کیا ہے اور ترجمہ کرتے وقت ہر لفظ کے ترجمے کا اہتمام کیا ہے۔

  • Sale!

    Sunan An Nasai 7 Volumes Set

    Original price was: ₨ 27,000.Current price is: ₨ 25,750.
    This Sunan is one of the six is al-Mujtaba or as-Sunan as-Sughara, which is a synopsis of a large collection of Ahadiths which he considered to be fairly reliable. In the smaller collection, only those Ahadiths which he considered to be reliable have been included. It was compiled by the great scholar of Ahadith’s, Abu Abdur-Rahman Ahmad bin Shu`aib bin An-Nasai.  Imam An-Nasai, like other great scholars of Ahadith’s traveled to Baghdad, Ash-Sham, Egypt, Makkah, and many other cities to seek knowledge. He received the praises of many scholars including Ad-Daraqutni who said about him: `He is given preference over all others who are mentioned with this knowledge from the people of his time`. Some scholars consider his compilation to have the least number of defective or weak narrations among the four Sunans. This great book of his contains 5761 Ahadiths, making it as an invaluable addition to anyone`s library.
  • Sale!

    Sunan Ibn e Majah (5 Vol. Set)

    Original price was: ₨ 26,000.Current price is: ₨ 21,750.
    اس وقت آپ کے سامنے صحاح ستہ کی آخری کتاب ’سنن ابن ماجہ‘ کا سلیس اور رواں اردو ترجمہ ہے۔ صحاح ستہ میں سے بخاری و مسلم کی تمام احادیث کی صحت پر محدثین متفق ہیں لیکن بقیہ چار کتب ایسی ہیں جن میں صحیح احادیث کے ساتھ ساتھ ضعیف احادیث بھی شامل ہیں۔سنن ابن ماجہ کو پانچویں صدی ہجری کے آخر میں کتب ستہ میں شمار کیا جانے لگا۔اس کے بعد ہر دور میں یہ  کتاب اپنی حیثیت منواتی گئی ۔ صحت و قوت کے لحاظ سے صحیح ابن حبان، سنن دار قطنی اور دوسری کئی کتب سنن ابن ماجہ سے برتر تھیں لیکن ان کتب کو وہ پذیرائی اور قبول عام حاصل نہ ہوسکا جو سنن ابن ماجہ کو حاصل ہوا۔’سنن ابن ماجہ‘ کا اسلوب نہایت شاندار ہے اور تراجم ابواب کی احادیث کی مطابقت نہایت واضح ہے۔ کتاب مختصر ہونے کے باوجود احکام و مسائل میں نہایت جامع ہے۔ امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں 482 ایسی صحیح احادیث کا اضافہ کیا ہے جو باقی کتب خمسہ میں نہیں ہیں۔ ’سنن ابن ماجہ‘ کی اسی اہمیت کےپیش نظر مولانا عطاء اللہ ساجد نے افادہ عام کے لیے اسے اردو میں منتقل کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ مولانا نے کتاب کا عمدہ ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر حدیث سے ثابت ہونے والے فوائد کا بھی متصل تذکرہ کیا ہے۔ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی نظر ثانی اور تصحیح و اضافات نے کتاب کی افادیت کو بڑھا دیا ہے۔ تخریج و تحقیق کے لیے حافظ زبیر علی زئی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں انہوں نے ہر حدیث پر اپنی تحقیق کے مطابق حکم لگایا ہے کہ وہ صحیح، حسن یا ضعیف ہے۔
  •  `شیخ البانی ؒ اہلِ سنت میں سے ہیں، سنت کے داعیوں میں سے ہیں اور حفاظتِ سنت کے راستے پر گامزن مجاہدین میں سے ہیں۔۔۔ حدیث شریف کی صحیح ، ضعیف اور موضوع روایات کے امتیاز و بیان میں ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔۔۔ آپ نے جو کچھ تحریر فر مایا اللہ رب العزت کے ذریعے سے بہت سے لوگوں کی علم حق، صحیح منہج اور علم حدیث کی طرف رہبری کی ہے اور بہت زیادہ نفع پہنچایا ہے۔ زیرِ نظر کتاب اُنکی سوانح حیات ہے جو کہ خاص و عام سب کے لیے بے حد مفید ہے۔
  • اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے نہ پائے جانے سے انسانی زندگی اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی سے دوچند ہوجاتی ہے کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔ اور دین اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ہے ،جسے اللہ عزوجل نے انسانوں کے لیے زندگی گزارنے کا ایک ضابطہ کے طور پر مقرر فرمایا ہے ۔اس میں دنیا وآخرت کی بھلائی اور کامیابی کے تمام اصول بیان کر دیئے گئے ہیں ۔دین اسلام کی یہ خوبی اسے دوسرے ادیان ومذاہب سے ممتاز کرتی ہے کہ اس میں دنیا وآخرت ہر دو کی رعایت رکھی گئی ہے اور زندگی کے ہر پہلو سے متعلق کامل رہنمائی دی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’منہاج المسلم ‘‘ سعودی عرب کے نامور عالم دین علامہ ابوبکر جابر الجزائری کی تصنیف ہے ۔اس عظیم الشان کتاب کا اردو ترجمہ مولانا سلطان محمد جلالپور ی﷫ کے تلمیذ خاص شیخ الحدیث مولانامحمد رفیق الاثری  نے کیا ۔اس کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں دلوں میں اترجانے والے بیش بہا اسباق چمک رہے ہیں ۔ زبان آسان ،عام فہم اور سادہ ہے ۔ عقائد ہوں یا عبادات کا بیان ، اخلاقیات کے مختلف پہلو ہوں یا اسلامی آداب وحقوق کا تذکرہ احکام ِتجارت ہوں یا معاشرتی معاملات، وراثت کے مسائل ہوں یا عائلی قوانین، قصاص ودیت کے اصول ہوں یا قضاء کےمسائل سبھی پر سیر جاصل بحث کی گئی ہے ۔ بلاشبہ یہ کتاب دین کی تعلیمات کا ایک عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا ہے ۔ لہذا ہر گھر میں اس کتاب کا ہونا ضروری ہے تاکہ مسلمان اپنے شب وروز اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کر سکیں اور دنیا وآخرت کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے بہرہ مند ہوسکیں ۔منہاج المسلم اگرچہ پہلے بھی ویب سائٹ پر موجود تھی لیکن موجود ہ ایڈیشن تحقیق وتخریج سے مزین ہے اس لیے اس ایڈیشن کوبھی پبلش کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے
  • سيرت دينی موضوعات ميں سے ايک اہم تر موضوع ہے جس ميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذاتی اور شرعی زندگی کامطالعہ کيا جاتا ہے۔ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری يہ بنيادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذات، حالات، شمائل اور سيرت سے واقفيت ہونی چاہيے۔ ہر دور ميں اہل علم نے سيرت پر کتابيں لکھی ہيں۔امام محمد بن اسحاق (متوفی152ھ) کی کتاب سيرت ابن اسحاق اس موضوع پر پہلی جامع ترين کتاب شمار ہوتی ہے اگرچہ امام محمد بن اسحاق سے پہلے صحابہ وتابعين ميں سے 40 افراد کے نام ملتے ہيں جنہوں نے سيرت کے متفرق ومتنوع پہلوؤں پر جزوی بحثيں کي ہيں۔اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي سيرت پر مختلف اعتبارات سے کام ہوا ہے جن ميں ايک اہم پہلو سيرت کا فقہی اور حکيمانہ پہلو بھی ہے يعنی فقہی اعتبار سے سيرت کو مرتب کرنا اور اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کے اعمال و افعال کی حکمتيں بيان کرنا۔ امام ابن القيم (متوفی 751ھ)کی کتاب ’زاد المعاد‘ سيرت کے انہی دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کي گئی ہے۔بعض اہل علم نے ’زاد المعاد‘ کو فلسفہ سيرت کی کتاب بھی کہا ہے جبکہ بعض اہل علم کا کہنا يہ ہے کہ امام صاحب کي يہ کتاب ’عملی سيرت‘ کی ايک کتاب ہے۔ امام ابن القيم کی اس کتاب کا ايک خوبصورت اختصار شيخ محمد بن عبدا لوہاب رحمہ اللہ نے ’مختصر زاد المعاد‘ کے نام سے کيا ہے جسے سعيد احمد قمر الزمان ندوی نے اردو ترجمہ کی صورت دی ہے۔ امام ابن القيم رحمہ اللہ کی اس کتاب ميں بعض بہت ہی نادر اور قيمتی و علمی نکات بھی منقول ہو ئے ہيں جو ان کے روحانی مقام ومرتبہ پر شاہد ہيں خاص طور پر ص 350 پر نظر بد کے علاج کي بحث ارواح کی خصوصيات کے بارے عمدہ بحث کی گئی ہے۔ بلاشبہ امام صاحب کی يہ کتاب سيرت کے فقہی،علمی، حکيمانہ اور فلسفيانہ پہلوؤں کو محيط ہونے کے ساتھ ساتھ سيرت کا ايک مستند مصدر وماخذ بھی ہے جس کا اختصار افادہ عام کے ليے شيخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے کياہے
  •  دنیا کے کسی مذہب اور کسی نظریہ حیات نے عورت کو وہ عظمت نہیں بخشی جو اسلام نے عطا فرمائی ہے۔ اب تک کی معلومہ تاریخ میں کفر  و شرک کی طاقتیں اتنی گمراہ کن تہذیب اور اس قدر مہلت اسلحہ سے کبھی مسلح نہیں ہوئیں جتنی آج ہیں۔ ان حالات میں مسلمان خواتین کا کردار ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ یعنی وہ خود اسلامی تعلیمات کا عملی پیکر بنیں اور اپنے بچوں میں بھی مجاہد اسلام بننے کی تڑپ پیدا کریں۔ جب تک ہماری محترم خواتین اللہ رب العزت کی سچی بندگی کا نمونہ و نمائندہ نہیں بنیں گی، ہماری بستیاں جلتی رہیں گی، مسجدِ اقصیٰ فریاد کرتی رہے گی اور ہمارے ہاں کوئی محمد بن قاسم اور کوئی صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں ہوگا۔ کامیاب مسلمان خاتون کی صفات کیا ہیں؟ اور ہماری محترم خواتین قرونِ اولیٰ کی عالی مقام خواتین جیسی ہستیاں کس طرح بن سکتی ہیں؟ یہ باتیں اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ بتا دی گئی ہیں۔ در حقیقت یہ کتاب اعلیٰ سیرت سازی کا جامع منشور ہے۔ ان شا اللہ ! اس کی بدولت ایمان اور حسن عمل کے چراغ دور دور تک روشن ہوتے چلاے جائیں گے۔

  •   `اسلام کی نظر میں وضع کی درستی اصلاح قلب کا لازمی جزو ہے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ وضع درست ہو اور دل درست نہ ہو لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ دل درست ہو اور وضع پر اس کا کچھ اثر نہ پڑے۔ اصلاحِ وضع میں داڑھی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ داڑھی کا رکھنا دل کی ایمانی قوت کا اظہار ہے اور داڑھی منڈوانا دل کی کراہت و نیت کی خرابی کی علامت ہے۔ جس کا دل پاک صاف ہو، وہ تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا فرماں بردار ہوتا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ گنا ہ پر اصرار کرتے رہیں اور دل بھی صاف ہو؟ رسول اللہ ﷺ کی صورت مبارکہ یعنی داڑھی سے نفرت ہو اور روح بھی پاک ہو، یہ کیسے ممکن ہے؟ داڑھی بڑھانے اور مونچھیں کٹانے کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے سخت تاکید فرمائی ہے اور اس کا حکم دیا ہے۔ پس کوئی مسلمان رسول اللہ ﷺ کی حکم عدولی اور نا فرمانی نہیں کر سکتا۔ اگر ہمیں اپنے آقا ﷺ سے محبت ہے تو ضروری ہے کہ ہم بھی اپنا چہرہ اس جیسا بنا لیں۔
  • Sale!

    Qurani Duayen aur Wazaif (Soft Cover)

    Original price was: ₨ 700.Current price is: ₨ 599.
     قران مجید میں انبیائے کرام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے۔ ان قرانی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لا کر کیا کیا مانگا کرتے تھے۔ انبیاء کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قران مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی دوسری آسمانی کتاب کے حصے مین بھی نہیں آتا۔  ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری رہنمائی کے لیے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ قران مجید کی پیش کردہ یہ تمام دعائیں اپنے مکمل پس منظر کے ساتھ `قرانی دعائیں اور وظائف` میں پیش کردی گئی ہیں تا کہ ان دعاؤں کا مضمون سمجھ کر انسان دعا کرے اور ان کی شرفِ قبولیت کی سند حاصل کرے۔ افادیت کے پیشِ نظر جادو، آسیب اور جنات سے متعلقہ بیماریوں کا آسان قرانی علاج ذکر کرنے کے ساتھ `قرانی وظائف` کے عنوان سے اسلاف کے بعض آزمودہ وظائف بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ بارگاہِ رب العلمین سے امید ہے کہ اس کتاب سے آپ کے خوابیدہ ارمان جاگ جائیں گے۔
  • اس  کتاب  ميں عقيدہ،قربانی،تصويروں،مجسموںمنتراورتعويذ،وضو،غسل،طہارت،اذان،نماز،زکوٰۃ،روزے،حج اوراس   سےمتعلقہ مسائل،سود، بينکوں کےمعاملات،وصيت،ميراث،نکاح،طلاق،پردہ،اطاعت والدين،غنا،موسيقی اورمعاشرتی زندگی سےمتعلق متفرق  معاملات پر270سےزائدسوالوں کےجوابات قرآن وحديث کی ميں مفتی اعظم سعودی عرب ديئےہيں۔اُردوزبان ميں اپنی نوعيت کی پہلی اورمنفرکتاب     ہےجس ميں روزمرہ زندگی ميں پيش  آنےوالےبہت سےسوالات کاجواب موجودہے۔
  • سلام مسلمانوں سے صرف دو باتوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ پہلی یہ کہ اس کے دل کا یقین ٹھیک ہو، یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو اپنا معبود، مسجود، مقصود، مشکل کشا اور حاجت روا نہ مانے۔ اور دوسری بات یہ کہ اس کی پوری زندگی حسن عمل کی آئینہ دار ہو، یعنی وہ ہر قسم کے شرک و بدعت سے بلکل پاک ہو، اور اُس کے ہر کام اور اقدام میں سنت رسول اللہ ﷺ کا نو چمک رہا ہو۔ امام ابن تیمیہ اسلام کی ان مایہ ناز ہستیوں میں سے ایک ہیں جو ہمارے دین ، ہمارے علوم، ہماری تہذیب اور ہماری تاریخ کا وقار اور اعتبار تھے۔ انہوں نے ایک طرف تاتا ریوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور دوسری طرف اپنے علوم عالیہ سے مسلمانوں کی فکری صحت و سلامتی کا عظیم الشان کام انجام دیا اور طرح طرح کی فکری گمراہیوں اور بدعتوں کا سدِ باب کیا۔ امام موصوف کی معروف کتاب `اقتضاع الصراط المستقیم` ان کی انھی نادر خوبیوں کا مرقع ہے۔ یہ کتاب ایک طرف اللہ کی ذات عالی پر ایمان کو مضبوط بناتی ہے اور دوسری طرف مسلمانوں کو ہر قسم کی فکری لغزشوں اور عملی گمراہیوں سے خبردار کر کے ان پر قران و سنت کی راہ روشن کردیتی ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر `دارالسلام` اسے اُردو کے قالب میں `فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے` کے عنوان سے پیش کر رہا ہے۔ زندگی کو صحیح معنوں میں اسلام کے مطابق بنانے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے۔

Title

Go to Top