قران کریم بہت بڑی متاع ہے۔ یہ ہمیں زندگی کا اصل مقصد بتانے آیا ہے۔ اسے پڑھیے، سمجھیے ، سیکھیے، حفظ کیجیے، اس کی تعلیمات ِ عالیہ پر عمل کیجیے اور ان بیش بہا تعلیمات کی مہک اپنے اہل خانہ، عزیز و اقارب، اپنے ماحول اور معاشرے میں دور دور تک پھیلا دیجیے۔ یہ مقدس کتاب جنت میں جانے کے لیے آپ کی سب سے بڑی معین و مددگار بنے گی۔ فضائل قران پر مشتمل یہ کتاب آپ کو قران کریم کے فیوض و فوائد سے مستفید کرنے کے لیے شائع کی گئی ہے۔ اسے محبت سے پڑھیے۔ اس سے آپ کو اللہ کے کلام سے فیض پانے کے وہ تمام آداب اور طریقے معلوم ہوجائیں گے جنھیں جاننا ہر مسلمان کا فرض ہے۔
-
عیدالاضحیٰ اسلامی شعائر میں عید الفطر کی طرح ایک عظیم تہوار ہے، جو سنت ابراہیمی کےعظیم الشان اور فقید المثال واقعے کی یاد دلاتا ہے۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف نے سنت ابراہیمی کے اس روح پرور واقعے کو اپنے محققانہ قلم سے زیب قرطاس کیا ہے۔ فاضل مصنف نے ان تاریخی وقائع کے ضمن میں عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت، عرفے کے روزے کا اجر، تکبیرات کی اہمیت، مسائلقربانی اور عیدالاضحیٰ کی ادائیگی جیسے امور کے مسنون طریق کامحققانہ ذکر کیا ہے۔ اپنے انھی اوصاف کے باعث یہ تحریر مختصر ہونے کے باوجود جامعیت کی حامل ہے۔ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے درپیش تمام مسائل کا بخوبی احاطہ کیا گیا ہے جس کے مطالعے سے قارئین اپنے اس عمل کو بارگاہ الٰہی میں مقبول کرانے کا شعور حاصل کریں گے -
The following are answers, advice, and directions concerning fasting rules and instructions. Muslims, at large, need this information during the season of Ramadan, as well as, all year round. This book has answers, advises and directions concerning fasting rules and instructions. These (fatwa) verdicts have been individually issued in response to various questions. -
شرعی احکام اور مسائل دینیہ سے آگاہی ہر مسلمان مرد اور عورت کی ضرورت ہے اور اس روحانی تشنگی کی سیرابی کے لیے شروع اسلام سے عامۃ الناس کی راہنمائی کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سائلین کا خود تشفی بخش جواب دیتے ۔بعض اوقات مسائل کی پیچیدگیوں کی عقدہ کشائی کے لیے وحی کا نزول ہوتا ۔پھر صحابہ کرام ،تابعین ،تبع تابعین اور علماء و محدثین نے اس ذمہ داری کو نہایت اچھے انداز سے نبھایا۔ اگرچہ قدیم علماء کے فتاویٰ کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن ہر دور میں فتویٰ طلبی اور نت نئے مسائل جنم لینے کی وجہ سے ایسے مسائل کی وضاحت کی اہمیت برقرار رہی بلکہ فتویٰ طلبی کی ضرورت او رافتاء کی اہمیت میں اضافہ ہوتا رہا ہے ۔پاکستان میں کئی جید علماء اپنے طور یاکسی جماعت کے پلیٹ فارم پر عوام الناس کے دینی مسائل کے جوابات قلمبند کر رہے ہیں اور کئی علماء کے فتاویٰ منصہ شہود پر آکر داد تحسین حاصل کر چکے ہیں۔لیکن زیر نظر فتاویٰ اسلامیہ کا اسلوب عام فتاویٰ سے جداگانہ ہے کیونکہ یہ فتاویٰ جات مختلف نامور عرب علماء کے ہیں کہ جن کی علمی حیثیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے اور عرب علماء کے پینل کے فتاویٰ میں علمی رسوخ اور پختگی تنہا عالم سے کہیں زیادہ ہے۔ پھر عرب علماء کا طریقہ استدلال انتہائی جانشین اور انداز بیان انتہائی شائستہ اور عام فہم ہے ایک عام قاری کو بھی ان فتاویٰ کے سمجھنے میں ذرا دقت نہیں ہوتی ۔پھر سونے پہ سہاگہ کہ اس کا ترجمہ نشرو اشاعت کے عالمی مسلمہ ادارے دارالسلام کی طرف سے کیاگیا ہے جس کی کتب کی طباعت و شستہ تحریر کے اپنے اور بے گانے سبھی معترف ہیں ۔ مترجم فتاویٰ چار جلدوں پر مشتمل ہے مترجم کی سلاست روانی قاری کو پریشان نہیں ہونے دیتی اور مترجم نے مفتیان کی تحریروں کی ایسی جاندار ترجمانی کی ہے کہ یہ ترجمہ محسوس ہی نہیں ہوتا۔یہ کتاب علمی ،فنی ،تکنیکی ہر اعتبار سے بے مثال ہے جو زندگی کے تمام مسائل،عقائد،نظریات،عبادات ،آداب و معاشرت الغرض زندگی میں پیش آمدہ مسائل کے تمام پہلوؤں کو محیط ہے ۔لہذا صاحب استطاعت لوگوں اور علمی ذوق کے حامل افراد کا اس کتاب کو خریدنا، گھر پر رکھنا اور زیر مطالعہ لانا از حد ضروری ہے ۔ اُمید ہے کہ فتاویٰ کے اس بہترین مجموعے سے علماء اور عوام دونوں کو رہنمائی حاصل ہوگی۔
-
اس کتاب ميں عقيدہ،قربانی،تصويروں،مجسموںمنتراورتعويذ،وضو،غسل،طہارت،اذان،نماز،زکوٰۃ،روزے،حج اوراس سےمتعلقہ مسائل،سود، بينکوں کےمعاملات،وصيت،ميراث،نکاح،طلاق،پردہ،اطاعت والدين،غنا،موسيقی اورمعاشرتی زندگی سےمتعلق متفرق معاملات پر270سےزائدسوالوں کےجوابات قرآن وحديث کی ميں مفتی اعظم سعودی عرب ديئےہيں۔اُردوزبان ميں اپنی نوعيت کی پہلی اورمنفرکتاب ہےجس ميں روزمرہ زندگی ميں پيش آنےوالےبہت سےسوالات کاجواب موجودہے۔ -
قیامت کےمردوں کی طرح عورتیں بھی اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہوں گی اس لیے ہماری محترم ماوًں،بہنوں،اوربیٹیوں کو زندگی کےہرمرحلے میں اپنی ضروریات اور معاملات کی انجام دہی کے لیےدینی احکام اور ہدایات سے پوری طرح باخبر رہنا چاہیے یہ کتاب آگہی کا مقصد بخوبی پورا کرتی ہےاسی لیے یہ زیادہ توجہ اور تکریم کی مستحق ہے مختلف گھرانوں کی خواتین کوخانگی زندگی کےنشیب وفرازمیں بہت سی الجھنیں اورمسائل پیش آئے۔انھوں نےرہنمائی حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کے اجل علمائے کرام سے رجوع کیا تو ان رجال کبارنے قرآن و سنت کی روشنی میں فتوے جاری فرمائے – یہ کتاب انھی بیش بہا فتووں کا مجموعہ ہے اس میں ان تمام مشکلات اور مسائل کادینی حل آسان الفاظ میں بتا دیا گیا ہے جو ہماری محترم خواتین کو وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں اکثر خواتین حیا کے بوجھ سے دبی رہتی ہیں –دل کی بات زبان پر نہین لاتی –اس طرح ان کہے سوالات اور نازک مسائل ان کے دل ودماغ میں چکر کاٹتے رہتے ہیں ایسی خواتین اس کتاب کاخاص طور پر مطالعہ فرمائیں-انشاءاللہ! انھیں قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنے تمام مسائل کا تسلی بخش حل اور ہر سوال کا شافی جواب مل جائے گا -
اس وقت آپ کےپیش نظر ’فتاوی ارکان اسلام‘ ہے۔ اس میں عقائد و عبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جوابات فراہم کیے گئے ہیں، جن سے کتاب و سنت اور ادلہ شرعیہ کا مؤقف واضح ہو کر سامنے آ جاتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت شاندار ہے، اس کو پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اور تحقیقی ذوق محسوس کرے گا۔ عالم اسلام کے ممتاز محقق اور مفتی علامہ محمد بن صالح العثیمین کو اللہ تعالیٰ نے علمی رسوخ اور زہد و تقویٰ کی جیسی خوبیوں سے نوازا تھا۔ انہوں نے فتاویٰ کی مختصر مگر جامع کتاب میں عقائد و عبادات پر عامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام تر امکانی سوالوں کے ادلہ شرعیہ کی روشنی میں ایسے محکم، مدلل اور دلنشیں جوابات مرحمت فرمائےہیں کہ جن سے قلب ونظر کو طمانیت اور ذوق عمل میں یقین کا عنصر شامل ہو جاتا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ مولانا محمد خالد سیف نے کیا ہے جو نہایت سلیس اور جاندار ہے اور کسی بھی موقع پر یہ احساس نہیں ہوتا کہ فتاوی جات اصل میں عربی میں تھے۔ -
Excellence of Patience and Gratefulness by Darussalam is a book by Imam Ibn Al-Qayyim that is aimed at highlighting the necessity and the pressing need to pursue patience and gratefulness and illustrating how the happiness in this world and in the hereafter is dependent on them. Intended to be a comprehensive and extensive book, it features a great deal of useful information that is worthy of being firmly and clung on to. This book is pleasing to all, engaging to the distressed, stimulating to the neglectful ones and encouraging to all the rest. It contains authentic hadiths and features points to benefit from the exegesis of the Quran. -
 This book deals with the manners of eating and drinking. All the relevant Ahadiths and Verses   have been put together, inviting Muslim children to act upon them and acquire the good manners and traits of Islam, about how to eat and drink. We hope that children will find these books very interesting to read and understand and very useful to earn rewards by acting upon them, we should provide them with the best possible guidance to make them into better Muslims in their growing age. It is a truism that good books are a better companion for children, and parents should strive to provide them with such books whenever they can. They should also encourage their children to read them and act upon them. May Allah help us all in this regard and make our both lives easy. -
This work is a translation of Shaikh Abdul Aziz bin Baz`s book `Ad-Duroos Al-Muhimmah li-Ammatil-Ummah.` It contains concise lessons that explain the fundamental teachings of Islam. This book covers a wide range of basic information such as the meaning of Tawhid (Islamic monotheism), the categories and implications of Shirk (polytheism), the regulations of prayer, and Islamic morals and manners. As the title implies, these are truly essential lessons for everyone who is concerned with the correctness of his Islamic beliefs and acts of worship. -
This is an exquisite and inspiring collection of incidents from the lives of the Prophet (PBUH) and his companions, stories from our Islamic Heritage, and thought-provoking anecdotes from the life of the author. The aim of the book is to train the reader to enjoy life by practicing various self-development and inter-personal skills. It is both a practical and systematic guide to self-improvement and a treasure trove of historical incidents. It increases self-awareness, whilst nurturing the soul and strengthening the spirit. زندگی سے لطف اُٹھایئے ایک ایسی جامع کتا ب ہے جو آپکو حقیقتاً ایک کامیاب زندگی جینے کا طریقہ سیکھاتی ہے۔ یہ کتاب آپکو بتاتی ہے کہ زندگی میں کیا چیزیں اہم ہیں ۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ خود اپنی ذات اپنا تعلق کیسے بنایا جائے ، یہ کتاب بتاتی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں گھر کیسے کیا جائے اور یہ کتاب بتاتی ہے کہ ایک مسلمان کی شان کیا ہے اور قران و حدیث اُسے کس طرح کی حسین زندگی جینے کی دعوت دیتا ہے۔ -
صحابئہ کرامؓ کی زندگی اوران کی سوانح ميں ہمارےليےروشن مثاليں ہيں۔وہ چمکتےدمکتےستارےہيں جنہوں نےبراہ راست اللہ کےرسولﷺکےرخ انوارکی زيارت کاثرف حاصل کيا۔اںہوں ںےاللہ کےرسولﷺکی مجالست وصحبت کےمزےاٹھاۓ اور براہ راست آپ سےفيوض وبرکات حاصل کيں۔ان کا تزکيہ نفس کا ئنات کےامامﷺنے بنفس نفيس فرمايا۔ان کی زندگی ہمارےليےمشعل راہ ہے۔ہرصحابي کی زندگی بہت خوبصورباعث اقتداءاورروشن مثال ہے۔ان تاريخ سازمقدس شخصيات کی علمی اخلاقی،فقہی اورعسکری بصيرت سےآگہی کانورحاصل کرنےکےليےيہ انسائیکلوپیڈیا دارالسلام کےقارئین خدمت ميں پيش کياجارہاہے۔ہماری خواہش ہےکہ اس نورکوزندگی کی گزرگاہوں کےان تاريک گوشوں تک پھيلادياجاۓجہاں اجالےکی اشدضرورت ہے۔ -
Dear Muslim sister, it is my sincere intention to present you with a comprehensive book that addresses those matters of your life and religion that are essential in facilitating your role as a mother, teacher and nurturer. I have collected, in this work, the views of great scholars (and imams) who have preceded us in their knowledge, laborious endeavors, and virtue. -
Marriage as prescribed by God, is the lawful union of a man and women based on mutual consent. Ideally, the purpose of marriage is to foster a state of tranquillity, love and compassion in Islam, but this is not always the case. Islam discourages divorce but, unlike some religions, does make provisions for divorce by either party. God provides general guidelines for the process of divorce with emphasis throughout on both parties upholding the values of justice and kindness in formalizing the end to their marriage (see Surah 2: 224-237 for general guidelines regarding divorce). This book covers all the major and minor verdicts and conditions on divorce in the light of Quran and Hadith. -
Early Days Stories of the Beginning of Creation and the Early Prophets from Adam to Yoonus by Darussalam is a quality book whose text has been derived from Al-Bidayah wan-Nihayah of Ibn Katheer. It starts with the biography of Al-Hafiz Ibn Kathir and then gives a detailed description of the Creation of the Throne, the Kursi, Al-Lawh, the Heavens and the Earth. Then it goes on to mention the creation of angels and their attributes, the jinn and their attributes and the story of Satan. It mentions the creation of Adam and then stories of all the prophets that came after him. These prophets include Sheeth (AS), Nooh (AS), Hood (AS), Salih (AS), Ibraheem (AS), Shu’aib (AS), Ayoob (AS), Dhul-Kifl (AS), people of Yaseen (AS) and Yoonus (AS). -
زندگی کیا ہے؟ کیوں ہے؟ کس لیے ہے؟ اور اس کا انجام کیا ہے؟ آج کی دلکش مادی اور مصروف زندگی میں ان سوالات پر غور کرنے کی مہلت شاذ ہی نصیب ہوتی ہے۔ محترم ام منیب نے زیرِ نظر کتاب `دنیا کے اے مسافر!` میں انھی اہم ترین سوالوں کا ہمہ جہت جائزہ لیا ہے۔ موصوفہ نے قران کریم اور احادیث نبوی کی روشنی میں زندگی کا اصل مقصد بڑی خوبی سے اُجاگر کیا ہے۔ انھوں نے دعوت دی ہے کہ اے فانی لذ توں پر مرنے والے انسان! اپنا مرتبہ پہچان۔ تجھے اللہ تعالیٰ نے صرف اپنی بندگی کے لیے بنایا ہے، تو غیر کا متوالا نہ بن ، صرف اللہ رب العزت سے پیار کر۔ اُسی کا ہو جا۔ ہر آن، ہر گھڑی نیکی کی شمعیں روشن کرتا رہ تا کہ جب موت آئے تو تیرا دامن اعمال صالحہ سے مالا مال ہوا اور رب کریم تجھ سے خوش ہو کر تجھے اپنے جوار پاک میں جگہ دے۔ یہ کتاب ہر مسلمان کو پڑھنی چاہیے۔ اس کتاب کی پاکیزہ تعلیمات پر جو بھی اخلاص سے عمل کرے گا، اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے اسے ابدی عزت و عظمت کا تاج پہنا دے گا۔ -
نبی کریمﷺ نے دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے۔ دعا ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو کبھی مایوس نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ سے بندہ جتنا بھی مانگے وہ خوش ہوتا ہے اور اگر کوئی نہ مانگے تو وہ ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے جب کبھی کوئی مشکل پیش آئے، پریشانی لاحق ہو یا مصیبت میں مبتلا ہوں تو اپنے ہاتھوں کو بارگاہ الٰہی میں اٹھائیں اور حضور قلب کے ساتھ دعائیں مانگیں تو اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں گے۔ زیر نظر کتاب ’دعاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات‘ فصیلتہ الشیخ عبدالمالک مجاہد کی ایک شاندار تصنیف ہے جس میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے دعاؤں کی قبولیت کے دلچسپ اور سبق آموز واقعات ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دعا مانگنے کی کیا اہمیت و فضیلت ہے ایک تو ان سے انسان دنیوی مسائل اور مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے اور یہ انسان کے توشہ آخرت کا بھی کام سرانجام دیتی ہیں۔ اس لیے ہر خاص و عام کو اس کتاب میں بیان کردہ واقعات کو پڑھنا چاہیے اور دعاؤں و التجاؤں کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہیے۔ -
Look around you. You will observe that the problem of our society is that no one wants to make an effort. Everyone loves to be lazy and sluggish. No one wants to work hard in life. Our many innocent and naive brothers and sisters go to fake pir and fakeers who continue scamming them. In this highly ignorant mentality, this book serves as a guide and mentor. This book includes all the supplications that Holy Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) taught us. The supplications to ways to eternal success, the ways to ward off magic, cure to every disease. Read this book and get benefitted. We hope that this book acts as a solution to your current problems and helps you adopt the path to righteousness by making the noble journey to paradise easy. -
Sale!
This book briefly describes the sunnah way of Islamic medication and masnoon prayers for cure in the light of Quran and Hadith. -
چونکہ بہت سے مسلمان عربی زبان نہیں جانتے اور نہ ہی اُنہیں زندگی میں باقاعدہ عربی سیکھنے کا موقعہ ملتا ہے، اسی لیے وہ مختلف تراجم کی طرف رخ کرتے ہیں۔ لیکن ترجموں میں بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے یہ ڈکشنری ترتیب دی گئی ہے کہ قاری کسی بھی مشکل لفظ کا با آسانی معنی جان سکے اور اپنے علم کی پیاس بجھی۔ Since the majority of the followers of Islam are not native speakers of Arabic, and many of them may not have the chance to learn it properly, translation has been resorted to, and however incomplete it may be. But even good translator always finds it difficult to translate the special terms from Arabic. A cursory look at the translation of various Islamic works would reveal the discrepancies between the Arabic text and its translation, on one hand, and the different renderings of the same Arabic terms by different translators or even by the same translator at different times. This dictionary is the solution to these problems.a
-
Dictionary of Islamic Names not only provides the meanings of hundreds and hundreds of Muslim Names but it also guides the reader on the basic principles of giving a name in Islamic teachings and it further lists the beautiful names of Allah S.W.T and the Prophet Muhammad (P.B.U.H). In short, it is a complete work on the topic of Islamic Names. مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم یہ بات جانتے ہیں کہ انسان کا نام اُسکی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے اسی لیے ہمارے رسول ﷺ نے ہمیں اچھے معنی والے نام رکھنے کی تلقین کی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف قران سے مرد و زن کے لیے بہترین نام اُنکے معنی اور مفاہیم کے ساتھ پیش کیئے گئے ہیں بلکہ نام رکھنے سے متعلقہ مسائل، سنت اور طریقوں پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے جس سے قاری با آسانی دل اور ایمان کی تسلی کے ساتھ نام پسند کر سکیگا۔ اسکے علاوہ اس میں صحابہ کرام ؒ اور صحابیاتؒ کے ناموں کی فہرست اور اُنکے معنی اور مفاہیم بھی شامل ہیں۔ مختصر یہ کہ یہ کتاب ہر مسلمان گھر کی ضرورت ہے ۔
-
جنت اللہ تعالی نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں کے لیے اللہ کا وعدہ ہے اور بے شک اللہ اپنا وعدہ پورا کرتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے ایک عام مسلمان کو اسی وعدے پر پختہ یقین دلانے کے لیے جنگ کا ایک دلکش نقشہ کھینچہ ہے جو کہ خود اللہ تعالی نے اپنے قران میں انسانوں کو بتایا ہے۔ Description of Paradise explains the beautiful, majestic, and awe-inspiring picture sketched by Allah S.W.T in Quran. It relates the scenes, dialogues, and places of Jannah as related in the Quran by Allah so that a Muslim get even more inspired to achieve the state of excellence in this world so that he/she can attain the paradise and the pleasure of Allah in the next world.
-
Descent of Jesus Christ by Darussalam is a booklet compiled by Dr. Muhammad Muhsin Khan and it sheds light on the topic of the coming of Prophet Esa (peace be upon him). The best aspect of this book is that it is an excellent compilation of Verses of Quran and authentic sayings of Prophet Muhammad (peace be upon him) about Jesus Christ. If you are looking for concrete references about this topic, this booklet can fulfill all your needs. The last chapter of this book gives references from the Bible. It’s is a must-read book for the people interested in the End of Times and signs of the Last Hour. -
دعوتِ حق کیا ہے؟ اس کی تفصیلا ت قران مجید کی آیات مقدسہ اور رسول اللہ ﷺ کی احادیث مبارکہ میں موجود ہیں۔ ان کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ کتاب الہٰی کا مرکزی مضمون توحید اور دوعوت دین ہے جسے نبی کریم ﷺ نے اس قدر کاملیت اور جامعیت سے پیش کیا کہ آپ دین حق کے داعئ اعظم ہی کی حیثیت سے ہمارے سامنے آتے ہیں۔ حق یہ ہے کہ دعوت الی اللہ ہی وہ مقدس نصب العین ہے جسے آپ نے امت مسلمہ کے سپرد کیا ہے۔ امت مسلمہ اس دعوت حق کے تقاضوں کو کیسے جان سکتی ہے اور اس کے داعیوں میں وہ معیاری، داعیانہ صفات کیسے پیدا ہو سکتی ہیں؟ اس مختصر سی کتاب کا اصلی موضوع یہی ہے۔ دعوت دین اور داعیان حق کی صفات پر ہمارے اسلاف نے بہت عظیم الشان لٹریچر تیار کیا ہے۔ یہ مختصر او ر جامع کتاب اس پورے لٹریچر کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کے مطالعے سے مقصد زندگی کا شعور اُبھرتا اور اس کے تقاضوں کو بروئے کار لانے کی بصیرت پیدا ہوتی ہے۔