-
Sale!
Kiran Kiran Sooraj is written by Wasif Ali Wasif. Wasif Ali Wasif’s Books. Buy all Urdu Books from urdu-islamGhar Best Urdu books of all time by Wasif Ali Wasif. Kiran Kiran Sooraj by Wasif Ali Wasif Book is very interested and informative. -
Sale!
ہر معاشرے میں ایسے شخص کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اول (پہلی) پوزیشن حاصل کرتا ہے۔ اور یقینا ہر ایک کے نصیب اور مقدر میں یہ چیز نہیں ہوتی ، جیسا کہ در باب رسالت میں ایک دفعہ آپ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے، یہ سن کر سب سے پہلے حضرت عکاشہ کھڑے ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے لیے دعا کریں میں انہی میں شامل ہو جاؤں آپ نے دعا کردی اور فرمایا جا تو انہی میں سے ہوگا اتنے میں ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ میرے لیے بھی دعا کریں میں بھی ان میں سے ہو جاؤں آپ نے فرمایا: نہیں، یہ نمبر عکاشہ لے گیا۔ ایک عرصہ سے کسی تاریخی پہلو پر کچھ لکھنے کی تمنا تھی سو اس موضوع کے ساتھ اسے پورا کرنے کی سعی کی گئی۔ اس کتاب کی تکمیل میں خصومی معاونت امام سیوطی وغیرہ کی اوائل سے لی گئی ہے۔ ہم نے حتی الوسع صحت و ضعف کا خیال رکھا ہے۔
-
یہ مسائل جنازہ سے متعلق ایک جامع کتاب ہے جس میں موت سےسوگ تک کے جمیع احکام و مسائل ایک لڑی میں اس طرح پرو دئیے گئے ہیں کہ عام سمجھ بوجھ رکھنے والا شخص بھی اس سے بھرپور استفادہ کر سکتا ہے اور ترتیب ایسی ہے کہ کسی دقت کے بغیر مطلوبہ مقام پر پہنچا جا سکتا ہے۔ موضوع کے اعتبار سے یہ ایک مکمل اور جامع انسائیکلو پیڈیا ہے۔
-
زیرِنظرکتاب` کتابِ توحید`سلسلے کی کڑی ہے،جس میں توحیداور شرک سے متعلق تمام امور پر مدلل گفتگو کی ہے۔خاص طور پر ایسے اسباب کا تذکرہ کیا ہے،جن کے ذریعے سے عقیدوں میں شرک در آتا ہے۔عقیدہّ توحید میں کمزوری سے شرک جڑیں پکڑتا ہے،جس معاشرے میں شرک داخل ہو جائےاس کے لیے دنیاوآخرت کی بربادی کا سامان کر دیتا ہے۔
-
تمام انبیاء کرام ایک ہی پیغام اورایک ہی دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔تمام انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب التوحید مترجم ‘‘ امام محمد بن سلیمان التمیمی کی عقیدہ توحید پر تصنیف شدہ کتاب التوحید کااردو ترجمہ ہےاردو ترجمہ کی سعاد ابو عبداللہ محمد سورتی نے حاصل کی ۔کتاب وسنت سائٹ پرشیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب کی عقیدہ توحید پر مشہور کتاب کتاب التوحیداور اس موضوع پر دیگر کئی کتب موجود ہیں لیکن کتاب ہذا موجود نہ تھی لہذا فادۂ عام او راسے محفوظ کرنے کی خاطر اسے بھی سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔
-
دین وشریعت کی دعوت اور تفہیم کے لیے بلا مبالغہ لا کھوں کتابیں لکھی گئیں جن سے ہزاروں کتب خانے تیار ہوئے مگر قرآن مجید اور احادیث کے متون کے بعد جو قبولیت کتاب التوحید کو ملی ہے،وہ ایک مسلمہ تاریخی حقیقت بن چکی ہے یہ کتاب بارہویں صدی ہجری کے مجدد کامل امام الدعوۃ محمد بن عبدالوھاب رحمۃاللہ علیہ کے قلم کا شاہکار ہے –ان کی متعدد کتب ورسائل میں یہ ایک گل سرسبد کی حیثیت رکھتی ہے-اس کے مطالعہ سے حقیقت توحید واضح ہوتی ہے عمل کی راہیں کشادہ ہوتی ہیں اور شرک وبدعات کے جھاڑجھنکار ۔۔۔۔ توحید کیا ہے اور اس کے مطالبات کیا ہیں؟اس کتاب کا مطالعہ دینی زندگی کے اس سب سے بڑے اور سنجیدہ سوال کا جواب فراہم کرتا ہے-اس کے مطالعہ سے اس موضوع سے متعلق جملہ اشکالات کا ازالہ ہو جاتا ہے دارالسلام نے اپنے منہج تحقیق کے مطابق بہت سے متون سے ایک مستند متن تیار کرایا، اس کے حوالوں کی تخریج کی اور اردو زبان کے شستہ پرائے اور شگفتہ اسلوب میں اسے قلم بند کیا-اس کتاب اور موضوع کا یہ حق ہے کہ اِسے خود پڑھا جائے اور دوسروں کو مطالعے کے لیے پیش کیا جائے -
کتاب التوحد `کتاب التوحد` شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی وہ مایہ نازکتاب ہے جو ہر دورکے گمشتگان بادیہ ضلالت اورشرک و بدعت کی تاریکیوں میں ٹامک ٹوئیاں مارنے والوں لے لئے مینارہ نور ہے۔ لاکھوں لاگوں نے اس کتاب کے بدولت اپنے عقیدہ کو درست کیااور صراط مستقیم پر چلنے لگے تقویۃ الایمان `تقویۃالایمان` کا موضوع بھی توحید ہے۔اور زبان میں شاہ اسمعیل شہید رحمہ اللہ کی یہ کتاب محمولی پڑھے لکھے آدمی سے لے کر متبحرعالم دین تک سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ انداز بحث اور طرزا ستدلال سب سے نرالا اور سراسرمصلحانہ ہے، -
Out of stock
اس کتاب میں ’’جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہی میں سے ہے‘‘ حدیث کی فصل شرح بیان کی گئی ہے اور ساتھ میں ایک شرعی و تحقیقی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ -
انسانی زندگی میں عمل ِصالح کی بڑی اہمیت ہے ۔معاشرے میں کسی فرد کانیک کردار نہ صرف خود اسے فائدہ دیتا ہے بلکہ معاشرے کے دیگر افراد بھی اس کی خوش اطواری سےمستفید ہوئے بغیر نہیں رہتے۔عمل صالح کی توفیق اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے ۔یو ں عمل صالح گویا ربانی ملازمت ہے جو آدمی اعمال صالحہ پر کاربند ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے خادم کی حیثیت سے زندگی بسر کرتا ہے ۔ وہ دین کی بھی خدمت کرتا ہے اور لوگوں کو بھی نفع پہنچاتا ہے ۔آدمی کو دنیا میں رہتے ہوئے عمل صالح کی توفیق مل جائے تو اس سےبڑی خوشی نصیبی اور کوئی نہیں۔زیر نظر کتاب’’کیا آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں ؟ ‘‘ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی کی عربیتصنیف’’ هل تبحث عن وظيفة‘‘ کااردو ترجمہ ہے ۔جس میں انہوں نے روزہ مرہ اور تاریخی واقعات کے پس منظر میں یہی باور کرایا ہے کہ عملِ صالح ہی انسانی فلاح وبہبود کاضامن ہے۔امید ہے کہ یہ ایمان افروز کتاب قارئین کو عمل وکردار کے سنوارنے میں مدد دے گی ۔کتاب کے فاضل مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی سعودی عرب کے جانے پہچانے مصنف ہیں۔ ریاض کی مقامی یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ’’زندگی سے لطف اٹھائیے ‘‘ سرفہرست ہے۔زیر تبصرہ کتاب کی اردور ترجمانی کے فرائض دارالسلام کے ریسرچ سکالر حافظ قمر حسن نے سرانجام دئیے ہیں ۔ اللہ تعالی مصنف ومترجم کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نواز ے اور اس کتاب کو اہل ایمان کی اصلاح کاذریعہ بنائے -
Sale!
زیرِنظر کتاب میں سفرِحرمین کے آنکھوں دیکھے مناظر کی بہترین منظر کشی ہے۔حج اور عمرہ ادا کرنے والے شخص کو کن کن مراحل سے گزرنااور کیا کیا ادائیں بجالانا ہوتا ہے
-
Easy to understand and eloquent translation of the Qur’an. There is a language gap between the Qur’an and us. In order to bridge this gap, every effort has been made in this translation to clarify the essence of the Qur’an. There is no difference between word to word and overall translation, and it is in exact accordance with Arabic words. All the principles of Qur’anic dictionary have taken into account. لفظی اور بامحاو ر ہ ترجمہ قرآن حکیم اور ہما رے درمیان زبان کا فا صلہ ہے اس فاصلے کو دور کرنے کے لیے الحمدللہ اس ترجمے میں قرآن مجید کا مزاج واضح کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ لفظی اور رواں ترجمہ میں فرق نہیں ہے اور عربی الفاظ کے عین مطابق ہے۔لغت قرآن کے تمام اصولوں کا پورا خیال رکھا گیا ہےقرآن حکیم اور ہما رے درمیان زبان کا فا صلہ ہے اس فاصلے کو دور کرنے کے لیے الحمدللہ اس ترجمے میں قرآن مجید کا مزاج واضح کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ لفظی اور رواں ترجمہ میں فرق نہیں ہے اور عربی الفاظ کے عین مطابق ہے۔لغت قرآن کے تمام اصولوں کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔
-
اسلام نے غیروں کی مشابہت اور نقالی سے سختی کےساتھ منع فرمایا ہے ۔ مگر اب نقالی کی یہ عادت اتنی پختہ ہوگئی ہے کہ اسے غلط اور گناہ سمجھنا بھی چھوڑ دیا گیا ہے۔انہی امورِمتروکہ میں ایک مسئلہ لباس، پردہ ومعاشرت کا ہےحالانکہ انسانی معاشرت میں لباس کی بڑی اہمیت ہے ۔ اسی سے کسی قوم یا کسی مذہب کے ماننے والوں کا تشخص قائم ہوتا ہے اور برقرار رہتاہے ۔ زیر نظرکتاب’’ لباس اور پردہ‘‘ کا پہلا حصہ لباس ہی کےاحکام ومسائل اور آداب پر مشتمل ہے جو مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف کامرتب شدہ ہے ۔ اور دوسرا حصہ پردہ کےموضوع پر سعودی عرب کے جید عالم دین شیخ صالح العثیمین کا ہے اوراس سلیس ورواں اردو ترجمہ عالمِ اسلام کے ممتاز سکالر محترم جناب ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر نے کیا۔ جسے دار السلام نے یکجا شائع کیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر نہایت مفید کاوش ہے اور ایک منفرد اندازکی حامل ہے۔اللہ تعالیٰ مؤلفین وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عالمِ اسلام کی سیدات مومنات کےلیے فائدہ مند بنائے -
Sale!
This copy of Quran has standard Pakistani script followed by the Urdu translation by the renowned scholars i.e. Hafiz Salah ud Din Yusaf and Maulana Abdul Jabbar. It has 12 lines per page with beautiful cover. Its clear and standard font made it easy to read/recite it for Muslims. -
Sale!
یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔قرآن سے اعراض اور بے التفاتی ہی کا ایک مظہر یہ ہے کہ اسے سمجھنے کو کوشش نہیں کی جاتی بلکہ محض الفاظ کی تلاوت پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے یوں یہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے ۔اس کے لیے جناب حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔ -
Sale!Maarif Ul Quran Tafseer 8 Volumes Set volume set 1 to 8 (complete set) Probably to be the most comprehensive commentary of the Qur'an in English from traditional sources. These volumes cover an Introduction and commentary of Surat al-Fatiha to Surat al-al-Nas. Translated by Prof Muhammad Hassan. The author, Mufti Muhammad Shafi' born in 1314/1896, graduated in 1336 ah at the age of 22 years. He had from the very beginning a natural affinity with Fiqh and Literature. Book is very authentic and informative. This is URDU Version of Maariful Quran by Mufti Muhammad Shafi (Rah), which has already become a great reference for the layman and the scholar alike. This set contains the complete commentary of the Holy Qur’an in Urdu. Set of 9 Volumes – with Istelahiya – Arabic Text with URDU Translation. Maariful Quran Urdu معارف القرآن is an nine-volume tafsir (exegesis) of the Quran written by Pakistani Islamic scholar Mufti Muhammad Shafi (1897–1976). Originally written in Urdu, it is the most prominent work of its author.
-
لڑکی کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت او ررضامندی ضروری ہے قرآن وحدیث کی نصوص سے واضح ہے کہ کسی نوجوان لڑکی کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ وہ والدین کی اجازت اور رضامندی کے بغیر گھر سے راہ ِفرار اختیار کرکے کسی عدالت میں یا کسی اور جگہ جاکر از خود کسی سے نکاح رچالے ۔ایسا نکاح باطل ہوگا نکاح کی صحت کے لیے ولی کی اجازت ،رضامندی اور موجودگی ضروری ہے ۔ لیکن موجودہ دور میں مسلمانوں کے اسلام سے عملی انحراف نے جہاں شریعت کے بہت سے مسائل کوغیر اہم بنادیا ہے ،اس مسئلے سے بھی اغماض واعراض اختیار کیا جاتاہے علاوہ ازیں ایک فقہی مکتب فکر کے غیر واضح موقف کو بھی اپنی بے راہ روی کے جواز کےلیے بنیاد بنایا جاتاہے ۔زیر نظر کتابچہ ``مفرورلڑکیوں کا نکا ح او رہمار ی عدالتیں``(از معروف عالم دین ، مفسر قرآن،محقق شہیر ،مصنف کتب کثیرہ حافظ صلاح الدین یوسف ) گھر سے فرار ہوکر نوجوان لڑکیوں کے عدالتی نکاح اور مسئلہ ولایت نکاح کے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے جس میں حافظ صاحب نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی صحیح نوعیت وحقیقت کوواضح کرتے ہوئے اس کاتحقیقی جائزہ پیش کیا ہے -
Why is the woman of today facing a lot of problems in the society? Why is the number of harassment cases against females increasing rapidly? Why don`t women feel secure at workplaces? The answer to the questions like these is that women who don`t wear Hijab have to face a lot of problems. They promote temptation in men. New Muslim wear Hijab happily as they know that it will be a protection from the evil prevailing in the society they were living in. No one denies that the modesty which is commanded by Islamic Law and by convention includes the decency and decorousness demanded of a woman and the kind of behavior that will ensure that she is kept far away from situations of temptation and suspicion. Furthermore, there is no doubt that the greatest act of modesty that she can perform is to wear the hijab, which covers her face. It is the best thing and with which she can adorn herself, because it protects Her and keeps her far removed from temptation. This is a unique book of its kind and it presents answers to nearly all questions pertaining to family matters like: beautification of a woman, garments for women, hair styling, and a woman`s speaking with a man, use of perfume for women, mixed education, permissible work for women, legal verdicts pertaining to marriage, children games and clothes etc. This is a must have book. Every Muslim family must keep this splendid book in their homes. -
کتاب وسنت کا عالم اور احکام شریعت کو جاننے والا جب کسی پیش آمدہ مسئلہ میں شریعت کی روشنی میں کسی مسئلہ کا حل پیش کرتا ہے تو اسے فتوی کہتے ہیں ۔گویا کسی دینی احکام کے بارے میں دیئے جانے والے جواب کوفتوی اور جواب دینے والے کو مفتی کہتے ہیں۔زیر نظر کتاب سعودی عرب کے جلیل القدر عالم اور مفتی اکبر شیخ ابن باز کے فتاوی ومقالات اور تنبیہات ونصائح کا مجموعہ ہے ۔جس میں عقائد،عبادات ،معاملات پر شیخ کے دقیق مضامین کے علاوہ عصر حاضر سے متعلق مسائل کے بارے میں فتاوی ہیں۔شیخ کا کتاب وسنت سے براہ راست استنباط کا عمدہ اسلوب ،راست بازی اور اعتدال پسندی کی ضمانت ہے اور یہ وہی عقیدہ ہے جو امام کائنات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو سکھایا اور یہی عقیدہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔موجودہ دور میں جبکہ عقیدہ کے حوالے سے بے شمار غلط فہمیاں عوام میں رائج ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ بے حد مفید رہے گا۔ -
The victory of Qadisiyyah heralded the downfall of the Sasanian Dynasty, paved the way for the conquest of Iraq and quickened Islamic expansion into Persia (Iran) and beyond. The Iranians had 240,000 troops, but the Muslims with about 30,000 soldiers still drove the Iranian Empire, one of the superpowers of the day, into the ground. At Al-Qadisiyyah, the Muslims were able to break the Persian might, dealing them a blow from which they would never recover. The Battle of Al-Qadisiyyah is therefore one of the most decisive battles in the history of humanity.