A complete, comprehensive book covering almost every aspect related to prayer (Salah) according to the Quran and authentic Sunnah of the Prophet Muhammad (Peace and Blessings of Allah be upon him). It is a must for every Muslim to learn and educate themselves about this basic and most important pillar of Islam that everyone is required to do 5 times everyday.
-
نبی کریمﷺ نے دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے۔ دعا ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو کبھی مایوس نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ سے بندہ جتنا بھی مانگے وہ خوش ہوتا ہے اور اگر کوئی نہ مانگے تو وہ ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے جب کبھی کوئی مشکل پیش آئے، پریشانی لاحق ہو یا مصیبت میں مبتلا ہوں تو اپنے ہاتھوں کو بارگاہ الٰہی میں اٹھائیں اور حضور قلب کے ساتھ دعائیں مانگیں تو اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں گے۔ زیر نظر کتاب ’دعاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات‘ فصیلتہ الشیخ عبدالمالک مجاہد کی ایک شاندار تصنیف ہے جس میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے دعاؤں کی قبولیت کے دلچسپ اور سبق آموز واقعات ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دعا مانگنے کی کیا اہمیت و فضیلت ہے ایک تو ان سے انسان دنیوی مسائل اور مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے اور یہ انسان کے توشہ آخرت کا بھی کام سرانجام دیتی ہیں۔ اس لیے ہر خاص و عام کو اس کتاب میں بیان کردہ واقعات کو پڑھنا چاہیے اور دعاؤں و التجاؤں کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہیے۔ -
نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’ نماز سے پہلے ‘‘ شیخ انس بن عبدالحمید القوز کی کاوش ہےاس کتابچہ کو تحریرکرنے کی غرض وغایت یہی ہے کہ جو مسلمان بھائی نماز نہیں پڑھتے وہ نماز پڑھیں اور اس کےبارے میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام سے آگاہ ہوں ۔ نیز وہ مسلمان بھائی جو نماز تو پڑھتے ہیں لیکن مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس سے متعلق احکام سے ناواقف ہیں اور وہ حضرات جونماز کے ارکان وواجبات کی مشروع پابندی کواختیار نہیں کرتے بلکہ ایک حد تک اس کا علم ہی نہیں رکھتے وہ اس کتابچہ کے مطالعہ سے صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کےفضائل ودرجات سے آگاہ ہوکر اس کی پابندی اختیار کریں۔