قرآن کے بغیر دین اسلام کے علم کاتصور محال ہے ۔ اسی طرح شارح قرآن کے بغیر قرآن کا علم حاصل نہیں ہوسکتا۔اسی لیے صحابۂ کرام نے قرآن وحدیث میں کوئی فرق روا نہیں رکھا ۔ ان نفوس قدسیہ کے نزدیک نہ صرف دونوں واجب الاطاعت تھے بلکہ انہوں نے عملاً یہ ثابت کردیا کہ ان کے نزدیک احادیث ِاحکام قرآن ہی کا تسلسل تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے اپنے ان فیصلوں کو جو قرآن کریم میں منصوص نہیں کتاب اللہ کے فیصلے قرار دیا ۔زیر نظر کتاب ``عظمت حدیث ``مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف کی تصنیف ہے جوکہ حدیث کے حوالے حافظ صاحب کے 6 مضامین کا مجموعہ ہے ۔ منکرین حدیث اس کتاب کے اولین مخاطب ہیں۔مزید اس کتاب میں حافظ صاحب نے حدیث کی تشریعی حیثیت کے منکرین کے علاوہ حدیث کےبارے میں اہل تقلید کے طرزِ عمل کے نقصانات کا جائزہ لیا ہے او رشاہ والی محدث دہلوی کی مسند کے ``جانشین حضرات`` کو شاہ صاحب ہی کی زبان میں تفہیم کی شاندار کاوش کی ہے مصنف کےنزدیک بعض اہل حدیث حضرات کا طرز عمل بھی غیر محدثانہ روش کا آئینہ دار ہے ۔ اس طرز عمل کا جائزہ لینے کے بعد امن وسلامتی کی راہ اپنانےکے رہنما خطوط پیش کرتے ہوئے حدیث کی عظمت اور اس کے تقاضوں کو واضح کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کوحدیث کی عظمت اور اس کے تقاضوں کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
-
لڑکی کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت او ررضامندی ضروری ہے قرآن وحدیث کی نصوص سے واضح ہے کہ کسی نوجوان لڑکی کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ وہ والدین کی اجازت اور رضامندی کے بغیر گھر سے راہ ِفرار اختیار کرکے کسی عدالت میں یا کسی اور جگہ جاکر از خود کسی سے نکاح رچالے ۔ایسا نکاح باطل ہوگا نکاح کی صحت کے لیے ولی کی اجازت ،رضامندی اور موجودگی ضروری ہے ۔ لیکن موجودہ دور میں مسلمانوں کے اسلام سے عملی انحراف نے جہاں شریعت کے بہت سے مسائل کوغیر اہم بنادیا ہے ،اس مسئلے سے بھی اغماض واعراض اختیار کیا جاتاہے علاوہ ازیں ایک فقہی مکتب فکر کے غیر واضح موقف کو بھی اپنی بے راہ روی کے جواز کےلیے بنیاد بنایا جاتاہے ۔زیر نظر کتابچہ ``مفرورلڑکیوں کا نکا ح او رہمار ی عدالتیں``(از معروف عالم دین ، مفسر قرآن،محقق شہیر ،مصنف کتب کثیرہ حافظ صلاح الدین یوسف ) گھر سے فرار ہوکر نوجوان لڑکیوں کے عدالتی نکاح اور مسئلہ ولایت نکاح کے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے جس میں حافظ صاحب نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی صحیح نوعیت وحقیقت کوواضح کرتے ہوئے اس کاتحقیقی جائزہ پیش کیا ہے -
واقعۂ معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے جس کا ثبوت قرآن کریم اور احادیث صحیحہ دونوں میں ہے۔ لیکن نام نہاد مسلمانوں کا ایک گروہ ایسا ہے جو اسے ایک کشفی و روحانی یا منامی (خواب کے)مشاہدے سے تعبیر کر کے اس کی معجزانہ حیثیت کا انکار کرتا ہے۔ ایک دوسرا گروہ ہے جو اس میں زیب داستاں کے طور پر بہت سی بے سروپا روایات شامل کر کے اسے کچھ کا کچھ بنا دیتا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں ہی گروہ افراط و تفریط کا شکار ہیں۔ صحیح بات کیا ہے؟ یہی اس کتاب کا اصل موضوع ہے۔ اس میں قرآن و حدیث کے دلائل سےپہلے مؤقف کی بھی تغلیط و تردید کی گئی ہے اور روایات کی تحقیق کر کے دوسرے گروہ کی بے اصل باتوں کی توضیح بھی۔ اس اعتبار سے یہ اردو کی پہلی کتاب ہے جو واقعۂ معراج کو اس کے صحیح تناظر میں پیش کرتی ہے اور اس کے واقعاتی مشاہدات کو غیر مستند روایات سے ممیّز کرتی ہے۔ -
Sale!Ahsan al bayan jumbo is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadith of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all).
-
Sale!
یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔قرآن سے اعراض اور بے التفاتی ہی کا ایک مظہر یہ ہے کہ اسے سمجھنے کو کوشش نہیں کی جاتی بلکہ محض الفاظ کی تلاوت پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے یوں یہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے ۔اس کے لیے جناب حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔ -
This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all). -
This is the Tafseer of the Glorious Qur’an which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) and the sense of the Sahabah (May Allah be pleased with them all). -
Sale!
احسن الحواشی قرآن مجید کا اردو زبان میں نہایت جامع، خوبصورت اور سلیس ترجمہ ہے۔ اس ترجمے کو لکھنے والیے حافظ صلاح الدین یوسف کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں کہ انکا مشہور ترجمہ احسن البیان ہر دل عزیز ہے۔ اس ترجمے میں حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے ہر حاشیہ کو اُسی صفحہ پر ختم کیا ہے جس پر وہ لکھا گیا ہے اور یہ مشکل کام اس قدر جامعیت سے موصوف ہی کر سکتے تھے۔ اس ترجمے کو دو رنگوں کے ساتھ خوبصورت جلد میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
Sale!
This Sunan is one of the six is al-Mujtaba or as-Sunan as-Sughara, which is a synopsis of a large collection of Ahadiths which he considered to be fairly reliable. In the smaller collection, only those Ahadiths which he considered to be reliable have been included. It was compiled by the great scholar of Ahadith’s, Abu Abdur-Rahman Ahmad bin Shu`aib bin An-Nasai. Imam An-Nasai, like other great scholars of Ahadith’s traveled to Baghdad, Ash-Sham, Egypt, Makkah, and many other cities to seek knowledge. He received the praises of many scholars including Ad-Daraqutni who said about him: `He is given preference over all others who are mentioned with this knowledge from the people of his time`. Some scholars consider his compilation to have the least number of defective or weak narrations among the four Sunans. This great book of his contains 5761 Ahadiths, making it as an invaluable addition to anyone`s library. -
Out of stock
This is the Tafsir of the Glorious Quran which is brief in form but comprehensive in interpretation of the meanings of the Quran enlightened with the thoughts, viewpoints, creed and perception of Salaf Saliheen, and a humble effort to understand the Qur’an in the light of the authentic Ahadiths of the Prophet (S) and the sense of the Sahabah (R). Commentary by: Hafiz Salahudin Yusuf Commentary Translated by: Mohammad Kamal Myshkat- Volume 1 - Surah Fatiha to Surah Al Maidah
- Volume 2 - Surah Al Anam to Surah Hud
- Volume 3 - Surah Yusuf to Surah An Nur
- Volume 4 - Surah Al-Furqan to Surah Fussilat
- Volume 5 - Surah Ash- Shura to Surah An- Nas
-
This book contains an informative discussion of the definition of fasting, its significance, and the wisdom behind fasting. It also explains some of the important elements of fasting, what is allowed and what is not allowed for the fasting person, as well as helpful issues related to making -up missed fasts. In addition, a number of issues related to the Night Prayer and Zakat-ul-Fitr are also included. -
Sale!
اسلام ایک مکمل طریقہ حیات ہے ۔ اسلام میں ہر شخص اور رشتے کے حقوق متعین کیے ہیں ۔ دارالسلام کی طرف سے پیش کردہ حقوق سیریز ایک نایاب پیشکش ہے جس میں آسان زبان اور سلیس انداز میں تمام حقوق بیان کر دیے گئے ہیں ۔ اس مکمل سیٹ میں حقوق اللہ، حقوق العباد، حقوق الوالدین، حقوق الزوجین اور حقوق الاولاد شامل ہیں۔ اس سیٹ میں یہ پانچ کتابیں موجود ہیں جو تمام حقوق تفصیلاً بیان کرتی ہیں۔ اس سیٹ کا مطالعہ ہر خاص و عام کے لیے نہایت مفید اور نفع بخش ثابت ہوگا۔ اللہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کے حقوق پورے کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ Islam is a complete way of life and it ordains the proper rights of every relationship of human society. In this complete set of Haqooq Series, you will receive separate books on Haqooq Allah, Haqooq ul ibaad, Haqooq ul Waldain, Haqooq ul Zaujain, and Haqooq Aulaad so that you can properly learn all the rights of this relationship and apply them to your real life. May Allah help us all in fulfilling our responsibilities and the other’s right. Ameen.