اس کتاب کا موضوع یوں رکھا ہے کہ ابلیس کے فتنوں سے ہوشیار کرنے والی، اس کی قبیح بے ہودگیوں سے ڈرانے والی، اس کی چھپی چالوں کو کھولنے والی اور اس کے خفیہ دھوکے ظاہرکرنے والی ہے۔ اللہ تعالی ہرسچے کی مراد پوری کرنے والا ہے اور اس کتاب کو تیرہ ابواب میں منقسم کیا گیا ہے۔ ان سب کے مجموعہ سے شیطان کی تلبیس کھل جائے گی اور سمجھ دار کو اس کی تلبیس کو سمجھنا آسان ہو گا۔ اور جس بندہٌ صالحہ نے اس پر عمل کرنے کا عزم مصمم پختہ کیا تو اس سے شیطان ہار کر چیخ اٹھے گا۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں گمراہ فرقوں اور مذاہب کا بھی بیان ہے۔