مومنات خواتین پر اللہ اور رسول ؐ کی طرف سے حرام کئے گئے امور کتاب و سنت کی روشنی میں۔ خواتین اسلام کو اگر کوئی چیز پیش کی جاسکتی ہے تو یہ کتاب ایک بہترین تحفہ ہے۔
-
خواتین کے متعلقہ احکام و مسائل کو جس تفصیل پر وضاحت اور جامعیت کے ساتھ قرآن و حدیث میں بیان کیاگیا ہے یہ بھی ہمارے دین کی امتیازی خوبی ہےجس میں کوئی دوسرا مذہب اس کا ہمسری کا دعوی نہیں کرسکتا۔دین اسلام کی کمال و جامعیت کی علامت ہے کہ اس میں شعبہ ہائے حیات سے منسلک افراد کی رشدوہدایت کے لیے واضح اور مفصل تعلیمات موجود ہیں جن سے ہر شخص اپنے مسائل و ضروریات کی بابت بآسانی آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔
-
Book is very interested and informative. Tuhfa tul Aroos (a gift or women)تحفة العروس عصر حاضر کی مشہور و معروف کتاب ہے، جس میں ازدواجی زندگی جیسے اہم اور نازک مسئلے کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ صاحب کتاب نے کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوۓ آیات، احادیث، آثار، تجربات اور مشاہدات کے ذریعے سے ازدواجی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے، جنہیں عموما نظرانداز کر دیا جا تا ہے۔