-
The Magnificence of the Quran is a book that relates to us the countless miracles and benefits of the Holy Book of Islam. it expands on numerous aspects of the Quran, all of which point to its magnificence, as signified by the apt title. The author discusses everything from the methodology of studying the Quran to its characteristics, qualities, and the manners with which one should approach it. it is much like a user`s manual that opens up a world of knowledge and facts about the Quran. For all audiences, this book is an invaluable companion to the Quran and one which serves to remind us of its eminence and its superiority to all other books. By discussing a series of seemingly miscellaneous topics, the author manages to create a whole picture of the Quran which surpasses any other guide of this academic nature. -
ہمارے مقدس پروردگار کو انسانوں کی باہمی محبت بڑی محبوب ہے۔ وہ تفرقے اور آپس کے لڑائی جھگڑے کبھی گورا را نہیں فرماتا۔ اللہ نے بے حد کرم فرمایا کہ سب انسانوں کی رہبری کے لیے اپنے آخری رسول حضرت محمد ﷺ کو معبوث فرمایا اور اُن کی معرفت قران کریم جیسی متاع بے بہا عطا کی۔ قران کریم نے سب انسانوں کو باہمی یگانگت کے رشتے میں جوڑنے کا گر بتا دیا کہ سب انسانوں کا ایک ہی پروردگار ہے۔ اسب کو اسی کی بندگی کرنی چاہیے، اس کی وحد و یکتائی میں کسی کو شریک نہیں ٹھہرانا چاہیے اور اچھے کام کرنے چاہیے۔ `قران کی عظمتیں اور اس کے معجزے` کے زیر عنوان یہ کتاب در حقیقت اسی نصب العین کی تشریح ہے۔ آج دنیا بھر میں جگہ جگہ تفرقے اور تہلکے برپا ہیں۔ دنیا امن اور عزت و راحت کی زندگی کے لیے ترس رہی ہے۔ اُسے یہ نعمت صرف قرانی تعلیمات کی چھاؤں ہی میں نصیب ہو سکتی ہے۔۔۔ یہ کتاب قران کی عظمت و جلالات اور اس کے علوم ومعارف کا جامع تعارف ہے۔ اسے خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دیجیے۔